سپرنٹنڈنٹ امبیکا پرساد نے کہا روپا کماری کو درد زہ صبح 3:30 بجے شروع ہوا جس کے بعد میں نے فوراً ایس ڈی ایم کو فون کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ایمبولینس بھیج دیا
بھاگلپور،3 فروری (قومی ترجمان) بھاگلپور میں انٹر امتحان کے دوران بچی کی پیدائش: مرکز میں دردِ زہ، صدر اسپتال میں بچی کو دیا جنم ، خوشی میں سینٹر پر تقسیم کی گئی جلیبی
انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحان دینے بھاگلپور آئی طالبہ نے بدھ کو ایک بچی کو جنم دیا۔ سکھراج رائے ہائی اسکول، ناتھ نگر کی طالبہ روپا کماری دوسری شفٹ میں انٹر مسلم اردو ہائی اسکول میں امتحان دینے آئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے امتحان کے درمیان میں درد محسوس کیا۔ استفسار پر معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہے۔ اس کے بعد مرکزی سپرنٹنڈنٹ نے سرکاری ایمبولینس کو بلایا اور اسے صدر اسپتال بھیج دیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے محفوظ ڈیلیوری کی۔ روپا نے 3 کلو وزنی صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔ امتحانی مرکز میں بچی کی پیدائش پر جلیبی تقسیم کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ڈی ای او نے انہیں جون میں ہونے والے خصوصی امتحان میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
3:30 بجے درد زہ شروع ہوا 4:30 پر ایک صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی۔ انٹر لیول اردو گرلز اسکول آسنند پور کی سینٹر سپرنٹنڈنٹ امبیکا پرساد نے کہا روپا کماری کو درد زہ صبح 3:30 بجے شروع ہوا جس کے بعد میں نے فوراً ایس ڈی ایم کو فون کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ایمبولینس بھیج دیا ۔ اس کے بعد 4:30 بجے اس نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔ امتحان ختم ہوتے ہی سکول میں جلیبیاں تقسیم کر کے خوشی منائی گئی۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں