اہم خبریں

امارت شریعہ قوم مسلم کا قیمتی اور دینی و ملی اثاثہ , مولانا امتیاز ندوی



مہوا ویشالی (محمد مصطفیٰ) العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں ویشالی کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے پریس ریلیز میں کہا کہ امارت شریعہ بہار،جھار کھنڈ ، اڑیسہ قوم مسلم کا قیمتی اور دینی و ملی اثاثہ ہے جہاں شریعت کے پابند عہد ہوکر قوم مسلم کے تمام شرعی الجھے ہوئے مسائل کو دین اسلام کی روشنی میں فیصلہ سنایا جاتا ہے ساتھ ہی ملت اسلامیہ کی عصری زندگی میں پیش آنے والی ضروری مسائل کا حل بھی اس امارت کے منتخب چیف جسٹس أمیر شریعت کے فیصلے کے مطابق حل کیا جاتا ہے ملت اسلامیہ کی یہ وہ عظیم الشان کرسی ہے جہاں پر بیٹھ کر حق اور باطل کے درمیان فیصلہ کیا جاتا ہے موصولہ اطلاع کے مطابق ان دنوں نیۓ امیر شریعت کے انتخاب کے لئے ملت اسلامیہ میں کھلبلی سی مچی ہوئی ہے اور چند مفاد پرست اعلی منصب کو پانے کے لئے ملت اسلامیہ کی مذہبی اور عصری ترقی کو چھوڑ اپنی ترقی کے لئے کوئی دائیں کے راستے سے تو کوئی بائیں کے راستے سے آکر قوم مسلم کے اس پاکیزہ کرسی پر دخل قبضہ کرنے کے لئے ہر منصب دار اپنی کوششوں کی گٹھڑی سروں پر لیکر گھوم رہے ہیں تاکہ یہ سونے کی چڑیا ہم سے چھوٹ نہ جائے جس طرح سیاسی رہنما اپنے انتخاب میں ہر کھیل کو کھیل کر اپنی جیت حاصل کرنی چاہتی ہے تاکہ ایک بار کرسی مل گئی تو تین پست تک کے لئے ترقی ہوجائے گی جبکہ شریعت کی کرسی ایسی کرسی سے پاک و صاف ہے پھر بھی اس کرسی کو پانے کے لئے جہد مسلسل میں لگے ہوئے ہیں شاید یہ لوگ بھی اپنے تین پست تک کے لئے ترقی کرنا چاہتے ہیں اور شریعت کی کرسی کو سیاسی کرسی سمجھ رہے ہیں جو نہایت ہی افسوس اور شرمندگی کی بات ہے یہ تو وہی بات ہوئی کہ
مشک آنست کے خود بگو ید ” نہ کہ عطار بگو ید ” اور اس کرسی پر دخل قبضہ کرنے کے لئے مشک کا فاہا پیش کرنا ملت اسلامیہ کا بہت بڑا خسارہ ثابت ہو گا اسلامی تاریخ شاہد ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پردہ کرنے کے بعد خلیفتہ المسلمین کے لئے اس پاکیزہ ہستی کو صحابہ کرام نے انتخاب کیا جس کا زہد تقویٰ ،کردارو عمل سب سے اعلیٰ و ارفع تھا جس کے دل میں مذہب اسلام کی ترقی اور محبت رسول نص نص میں بھرا ہوا تھا اگر ہم بھی ملت اسلامیہ کے کسی اعلی منصب کے خواہاں ہے تو پہلے خود کو محاسبہ کریں کہ ملت اسلامیہ کے ایک ایک حقوق کو اس تک پہونچا سکتے ہیں کہ نہیں اگر آپ ہیں تو آپ خاموش رہیں اللہ آپ کو خود بخود انتخاب کرلے گا جس طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاۓ مبارک سے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اللہ نے انتخاب کر لیا تھا جس کا نتیجہ کار اثر یہ ہوا کہ جتنی ترقی مذہب اسلام کو خلیفتہ المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں ہوئی اتنی ترقی نہ توحضرت عثمان غنی،حضرت ابوبکر ،حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں ہوئی جس کی صداقت و بشارت علامہ ڈاکٹر اقبال نے اپنے شعر میں قوم مسلم کو یوں پیغام عمل دیا کہ

سبق پڑھ پھر صداقت کا شجاعت کا
لیا جائے گا تم سے کام دنیا کی اما مت کا
تو آئیے ملت اسلامیہ کے دینی و ملی ترقی کے لئے عہد کریں اور اسوۂ حسنہ کو اپناتے ہوئے قوم کے اجتماعی ترقی کے لئے چاہے ظاہری ہو ،باطنی ہو ،دینی و ملی ہو اس کے لئے صراط مستقیم پر کھڑے ہوجائیں انشاءاللہ آپ کی سر بلندی آپ کے قدم مبارک کو چومیں گی,آج بھی ہو جو براہیم سا ایماں پیدا آگ کرسکتی ہے انداز گلستاں پیدا
وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button