اہم خبریں

اعظم خان ضمانت کے لیے سپریم کورٹ پہنچے، یوپی اسمبلی انتخابات میں مہم چلانے کی درخواست کی

  • یوپی حکومت کے سابق کابینہ وزیر اعظم خان کو فروری 2020 میں ان کے بیٹے اور بیوی کے ساتھ زمینوں پر قبضے، تجاوزات اور جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے مختلف معاملات میں گرفتار کیا گیا تھا
  • اعظم خان ضمانت کے لیے سپریم کورٹ پہنچے، یوپی اسمبلی انتخابات میں مہم چلانے کی درخواست کی



اترپردیش ،23 جنوری (قومی ترجمان) سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور ایس پی حکومت میں وزیر اعظم خان نے عبوری ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ایس پی لیڈر اعظم خان نے سپریم کورٹ میں داخل عبوری ضمانت کی درخواست میں کہا ہے کہ وہ یوپی اسمبلی انتخابات میں مہم چلانا چاہتے ہیں۔جیل میں بند سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے سپریم کورٹ میں عبوری ضمانت پر رہائی کی درخواست دی ہے۔ اعظم خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت ان کے خلاف درج مقدمات میں استغاثہ کے عمل کو لٹکا رہی ہے تاکہ وہ انتخابی مہم میں حصہ نہ لے سکیں۔


اعظم خان نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ یوپی کی عدالتوں میں تین مختلف مقدمات میں ضمانت پر رہائی کے لیے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ لیکن حکومت کا محکمہ پراسیکیوشن اس میں جان بوجھ کر غفلت برت رہا ہے۔ حکومت نہیں چاہتی کہ وہ کسی بھی حالت میں انتخابی مہم چلانے کے لیے جیل سے باہر آئیں۔ اس لیے سپریم کورٹ یوپی انتخابات کے دوران انہیں عبوری ضمانت پر رہا کرے۔


غور طلب ہے کہ یوپی حکومت کے سابق کابینہ وزیر اعظم خان کو فروری 2020 میں ان کے بیٹے اور بیوی کے ساتھ زمینوں پر قبضے، تجاوزات اور جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے مختلف معاملات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کی اہلیہ تنظیم اور بیٹے عبداللہ اعظم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان یوپی کے رام پور اسمبلی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے پہلے وہ یوپی کابینہ میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔


اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو حال ہی میں سیتا پور جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ وہ تقریباً دو سال جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوا ہے۔ عبداللہ نے جیل سے رہا ہوتے ہی یوپی کی بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button