سمستی پور

اشومیگھ دیوی کے بھائی سنیل کمار کے قاتل کو پولیس نے کیا گرفتار


سمستی پور (محمد مصطفیٰ) اجیارپور کی سابق ممبر پارلیمنٹ و جدیو کی ضلع صدر اشومیگھ دیوی کے بھائی کے قتل واردات میں ملوث چار قاتل کو پولیس نے ہتھیار کے ساتھ گرفتار کیا ہے،پریس کانفرنس کر صدر ڈی ایس پی پرتیش کمار نے بتایا کہ سنیل کمار قتل معاملے میں ملوث چار شاطر بدمعاش اجیارپور تھانہ حلقہ کے چاند چور ڈیہ باشندہ راہل جھا،چاند چور جھاجھی محلہ کا باشندہ دیپک جھا،کیونٹا دلسنگھ سرائے کا باشندہ راہل کمار اور شمبھو کمار کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ مقتول سنیل کمار میاری چوک پر سینٹرل بینک کا گراہگ سیوا کیندر چلاتے تھے،جس دن مقتول کو قتل کیا گیا اس دن مقتول بینک سے 3 لاکھ 60 ہزار روپیہ نکال کر اپنے سی ایس پی برانچ جا رہے تھے،اسی درمیان دو بائک پر سوار 5 شاطر بدمعاش نے لوٹ کی کوشش کی جسکی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کر دی جسکی وجہ سے مقتول کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی،گولی مارنے کے بعد سبھی مجرم آسانی سے روپیہ لوٹ کر فرار ہو گیا،انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کی  تکنیکی تحقیق کرتے ہوئے مجرموں کو دھر دبوچا گیا،ڈیس ایس پی نے مزید کہا کہ گرفت میں آئے اجیارپور تھانہ حلقہ کے چاند چور ڈیہ باشندہ راہل جھا،چاند چور جھاجھی محلہ کا باشندہ دیپک جھا،کیونٹا دلسنگھ سرائے کا باشندہ راہل کمار اور شمبھو کمار کا پہلے سے بھی مجرمانہ تاریخ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مجرموں کے پاس سے پولیس نے دو بائک،بیگ،پین کارڈ،آدھار کارڈ،سینٹرل بینک کا چیک بک،20 ہزار روپیہ،دو دیسی کٹہ،تین کارتوس،دو موبائل پولیس نے برآمد کیا ہے،واضح ہوکہ سرائے رنجن تھانہ حلقہ کے سرائے رنجن بسڑھیا سڑک پر جھکھڑا کالج کے قریب 07 جون2021 کو ہتھیار سے لیس مجرموں نے سابق ممبر پارلیمنٹ و جدیو کی ضلع صدر اشومیگھ دیوی کے بھائی سی ایس پی سنچالک  سنیل کمار کو گولی مار قتل کر 3 لاکھ 60 ہزار روپیہ لوٹ لیا تھا،جس کے بعد مشتعل لوگوں نے جم کر ہنگامہ برپا کیا تھا،حکمراں جماعت سے وابستہ اس قتل کے بعد لوگوں میں کافی غصہ تھا،لوگ پولیس انتظامیہ کے خلاف سڑک پر اتر کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کئے تھے،پولیس کے لئے یہ قتل معاملہ کسی چیلنج سے کم نہیں تھا،لیکن پولیس نے اس معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے چار مجرم کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کر ہی لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button