اہم خبریںعالمی خبریں

ارطغرل غازی ڈرامہ میں اہم رول ادا کرنے والے آریک بھائی کا انتقال، ترکی سمیت دنیا بھر کے مداحوں میں صدمے کی لہر

  • کمر میں درد کی تھی شکایت، ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر پتہ چلا پھیپھڑوں کا کینسر اور ٹیومر
  • ارطغرل غازی ڈرامہ میں اہم رول ادا کرنے والے آریک بھائی کا انتقال ۔ ترکی سمیت مداحوں میں صدمے کی لہر ۔

ترکی، 25 جنوری – ترک ڈرامہ سیر بیزار طغرل غازی کے کردار ا ببرک پیکن عرف آرتیک بے کا انتقال ہو گیا ہے ۔ آر تک بے کے اہل خانہ نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ اداکار طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑ رہے تھے ۔

واضح ہو کہ گزشتہ دنوں پیکن نے اپنے ایک بیان میں کمر میں درد کی شکایت کا ذکر کیا تھا، کہا تھا کہ میں ڈاکٹر کے پاس گیا تو پتہ چلا کہ مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے ٹیومر بھی پھیل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری نے اپنے ابتدائی مراحل میں کوئی علامات ظاہر نہیں کی ، کیمو تھراپی کے پہلے دن میر اسب سے بڑا تعاون میرے خاندان کے ساتھ رہا، تو کیا میرے دوست بھی ہیں ؟

اس خبر سے پورے ترکی میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ ایبرک پیکن کو ان کے آبائی شہر مرسی میں آخری سفر پر روانہ کیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button