بہارپٹنہدربھنگہسیتامڑھی

اردو ہماری مشترکہ تہذیب کا خوب صورت مظہر اور معتبر ترجمان : پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی

جئے پرکاش نارائن یونیورسٹی چھپرہ کے وائس چانسلر کی قمر مصباحی سے اردو زبان کی موجودہ صورتحال اور اس کے تحفظ پر منصوبہ بندی کو لیکر اہم گفتگو

دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو) اس دور میں اردو بولنے والے معاشرے کے سامنے ایک بہت ہی اہم مسئلہ اپنی زبان، ثقافت اور تشخص کے تحفظ کا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ ہم جہاں اور جب مناسب سمجھیں تھوڑی سی فعالیت کرکے اپنے بچوں کی اردو سے جوڑنے کے لئے کوشش کریں۔
مذکورہ باتیں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی نے جئے پرکاش نارائن یونیورسٹی چھپرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کر اردو زبان کی موجودہ صورتحال اور اس کے تحفظ پر منصوبہ بندی کے لئے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے اس دوران وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر فاروق علی کو بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا تعلیمی یادگار مجلہ سوینیئر بھی پیش کیا جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدہ قمر مصباحی نے یونیورسٹی کی تعلیمی معیار کو بلند کرنےاورتمام زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو کے فروغ کے لیے پیش رفت پر انہیں ڈھیر ساری مبارک باد پیش کی اور یونیورسٹی کے تئیں بہتر سے بہتر کارکردگی کی امید جتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ

۔Mobile phone میں ہی ڈاؤن لوڈ کریں Digital ووٹر کارڈ (Voter Card) ، ووٹنگ کے ساتھ فوٹو آئی ڈی میں بھی آئے گا کام، ڈاؤن لوڈنگ کا جانیں طریقہ

قمر مصباحی نے کہا کہ موجودہ دور میں اردو کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے اگر وقت رہتے حساس طبقہ بیدار نہیں ہوئے تو اردو کا حشر بھی فارسی کی طرح ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اردو کو منظم، مربوط اور موثر بنانے کے ساتھ اس کی جدید کاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری زبان زندہ اور برقرار رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم اردو کی مناسبت سے لگاتار عوامی اور سرکاری سطح پر کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔جبکہ جئے پرکاش نارائن یونیورسٹی چھپرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی نےکہا کہ کئی سو سال سے اردو ہماری مشترکہ تہذیب کا خوب صورت مظہر اور معتبر ترجمان ہے۔ انہوں نے کہا  اردو زبان و تہذیب کا عوامی، قومی اور عالمگیر کردار ہے پھر بھی اس کے تحفظ اور فروغ کی ذمہ داری  نبھانے میں ہمارا سماج پیچھے جارہا ہے جو کہ کافی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے لئے اپنی پیڑھیوں کے درمیان کلچرل اور لسانی تسلسل کو ہر حال میں باقی رکھنا ناگزیر ہے۔ ایسا کئے بغیر ہم اپنے علمی و ادبی اور ثقافتی ورثے کا تحفظ نہیں کرسکتے جو ہمارے فطری رفع و ارتقا اور ہمہ گیر پیش رفت کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور ہمارے خاندانوں کو استقامت بخشتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

اگر PAN کارڈ کو ADAHAR CARD سے لنک نہیں کیا ہے تو اب کر لیں ، ورنہ لگے گا جرمانہ ، جانیں لنک کرنے کا طریقہ اور لنک کرنے کی آخری تاریخ


واضح ہوکہ بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نے اپنے تیسرے 2 روزہ صوبائی کنونشن  کے موقع پر تعلیمی یادگار مجلہ کی اشاعت کی تھی جس میں عزت مآب گورنر پھاگو چوہان،وزیرتعلیم وجئے کمار چودھری کے علاوہ دیگر سماجی،قومی،ملی نمائندے اور ماہر تعلیم کے رہنماوں کے پیغامات شامل ہیں۔

جس میں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف سمیت بہار سرکار سے اردو کی ترویج واشاعت کے لیے مطالبات شامل ہیں۔اخیر میں وائس چانسلر نے ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی سمیت تمام اراکین سے اردو کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کی امید جتائی ہے۔

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button