POSTS
آٹو پلٹنے سے ڈرائیور کی موت
دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
سمری تھانہ کے بنولی گاوں میں آٹو پلٹ جانے سے ڈرائیور کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی۔جس کی شناخت اسی گاوں کے 24 سالہ غلام رسول کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے لاش کو ضبط کر پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ سڑھواڑہ آٹو لیکر گیا تھا وہاں سے گھر لوٹنے کے دوران گاوں میں داخل ہوتے ہی شوگارتھ مہتو کے گھر کے قریب تباہ شدہ سڑک پرواقعہ پیش آیا۔ جیسے ہی ڈرائیور نے اپنا توازن کھودیا آٹو سڑک پر پلٹ گیا۔وہاں سے گزر رہی پولیس کی گشتی ٹیم نے آٹو سے لاش کو نکلوایا۔گاؤں والوں نے بتایا کہ نوجوان کی شادی گذشتہ سال ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش گاؤں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔