آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی ضلعی تشکیل
گوپال گنج : ٨ اکتوبر بروز اتوار یونک چلڈریس پبلک اسکول گوپال گنج میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گوپال گنج کے مشہور و معروف تعلیم یافتہ شخصیات نے شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز جناب عبید اللہ ندوی صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔ جناب غلام سرور صاحب نے نعتیہ کلام پیش کیا بعد ازاں تمام شرکا نے اپنا اپنا تعارف پیش کیا اور اپنی سرگرمیوں کا تذکرہ بھی کیا۔
اس کے بعد مظفر پور سے تشریف لائے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت بہار دفتر کے سکریٹری جناب ریاض الدین صاحب نے AIMMM کا تعارف پیش کیا۔ اور تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بنیا د اگست 1990ء میں ڈالی گئی ۔ جس کا مسلمانوں کی مذہبی سمارتی ، اقتصادی ، ثقافتی اور تعلیمی امنگوں کی نمائندگی کرنی ہے۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ یہ تنظیم ضلع کے سطح پر بھی کام کرے۔
اس کے بعد تنظیم کی تعلمی سطح کی کمیٹی کی تشکیل عمل آئی جس میں اتفاق رائے سے صدر کے عہدے کے لئے ڈاکٹر محمد شفیع الزماں نائب صدر کے لئے ماسٹر جناب انور قیوم و آصف پرویز کو انتخاب کیا گیا۔ مولا ظہیر احمدمدنی کو جنرل سکریڑی اور حسنین اختر اوراکبر عباس کو جو ایک سکریٹری منتب کیا گیا جبکہ خازن کے لئے ماسٹر وجیہ الحق کا انتخاب ہوا۔ اور کچھ مہران کا بھی انتخاب عمل میں
پروگرام کی نظامت ڈا کٹر محمد شفیع الزماں نے کیا۔ آخر میں شرکا کا شکر یہادا کیا گیا، اس موقع پر اساتذ و، وکلا، ڈاکٹر اور تاجر حضرات بھی شریک رہے۔