آسمان سے اچانک سینکڑوں پرندے پراسرار طور پر گرے اور مر گئے ( ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلادیے ) دیکھیں یہاں
- پرندے اچانک کیوں مرے ، اور کیسے زخمی ہو گئے ، اس بات کا کچھ بھی پتا نہیں چلا ، لوگوں نے راستے میں جگہ جگہ دور تک پرندوں کے مردہ اجسام بکھرے ہوئے دیکھے
میکسیکو : شمالی امریکی ملک کے ایک شہر میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ، جس نے لوگوں کو دہشت زدہ کر دیا ہے ، آسمان سے اچانک سینکڑوں پر ندے پر اسرار طور پر طوفان کی طرح گرے اور مر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی ریاست چیہواہوا کے ایک علاقے الوار و او براکان میں صبح سویرے پہلے سروں والے بلیک برڈز سینکڑوں کی تعداد میں اڑتے اڑتے اچانک آسمان سے گرے اور اگلے لمحے ان کے مرده اجسام سڑک اور فٹ پاتھ پر بکھرے ہوئے تھے ۔
اس پر اسرار اور دہشت زدہ کر دینے والے واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک ایک سیاہ چادر کی طرح سینکڑوں پر ندے زمین کی طرف تیزی سے آتے ہیں اور ان میں بہت سے دوبارہ اڑ نہیں پاتے ، تاہم جو اڑنے میں کام یاب ہوئے ، ان کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ بہت سے زخمی حالت میں تھے ، ان میں سے بھی بہت سیارے پر ندے دور جا کر گر کر مرے ۔
پرندے اچانک کیوں مرے ، اور کیسے زخمی ہو گئے ، اس بات کا کچھ بھی پتا نہیں چلا ، لوگوں نے راستے میں جگہ جگہ دور تک پرندوں کے مردہ اجسام بکھرے ہوئے دیکھے تو پولیس کو اطلاع دی گئی ، پولیس حکام کے مطابق انھیں 7 فروری کی صبح ساڑھے 8 بجے اطلاع دی گئی تھی ، مقامی شاہدین کے مطابق دلسوز واقعہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا تھا ۔
رپورٹس کے مطابق پہلے سروں والے بلیک برڈ نامی پر ندے دراصل نقل مکانی کرنے والے پر ندے ہیں ، یہ موسم سرما میں کینیڈاسے میکسیکو کے جنوب میں سفر کرتے ہیں ، واقعے کے وقت ان کی پرواز اونچی بھی نہیں تھی ، سوشل میڈ یا پر وائرل ، دہشت زدہ کر دینے والی فوٹیج میں پہلے سروں والے بلیک برڈز کے بادل کو اچانک زمین پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
اسی دن لی گئی الگ ویڈیو فوٹیج میں بے حرکت پر ندوں کو سڑک پر پڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جانوروں کے ایک ڈاکٹر نے مرے ہوئے پرندوں کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ غالباً یہ کسی ہیٹر سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کی وجہ سے مرے ہیں ، یا ہو سکتا ہے کہ بجلی کی تاروں پر آرام کرنے کے دوران اچانک کرنٹ لگنے سے مر گئے ہوں گے ۔ پرندوں کے مرنے کی صحیح وجہ جاننے کے لیے ان کی باقاعد و جانچ شروع گردی گئی ہے ۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں