سمستی پور

آر بی کالج شعبہ اردو میں بیت بازی مسابقہ کا انعقاد

کسی بھی زبان کی بہترین آراستگی اس کی شاعری سے ہوتی ہے: ڈاکٹر مہتاب عالم خاں


سمستی پور (محمد مصطفیٰ)زبان کو سنوارنا اور اچھی سے اچھی زبان بولنا ہماری اپنی اولین ذمہ داری ہے ۔اور کسی بھی زبان کی بہترین آراستگی اس کی شاعری سے ہوتی ہے ۔یعنی زبان کی آراستگی کا پہلا زینہ شعر و شاعری ہے ,یہ کلیدی کلمات ڈاکٹر مہتاب عالم خاں استاد شعبہ اردو آر بی کالج نے شعبہ اردو آر بی کالج میں منعقدہ پروگرام بیت بازی مقالہ کے صدارتی خطاب میں کہا، مہمان خصوصی پروفیسر شکیل اختر استاد شعبہ انگریزی آر بی کالج نے کہا کہ اردو صرف ایک زبان نہیں بلکہ یہ ایک تہذیب بھی ہے ۔ جس کا عکس ہمیں اس زبان کی شاعری میں سب سے زیادہ نظر آتا ہے ۔اسی لئے اس طرح کا پروگرام زبان کو سیکھنے اور تہذیب کو بڑھاوا دینے میں اہم رول ادا کرے گا۔
واضح رہے شعبہ اردو آر بی کالج دلسنگھ سرائے سمستی پور میں ثقافتی پروگرام کے تحت گذشتہ ہفتہ مناقشہ کا پروگرام ہوا۔ اور اس ہفتہ بیت بازی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔اس دلچسپ بیت بازی مقابلہ میں بی اے سال اول اردو آنرس کی دو ٹیموں بنام مرزا غالب اور میر تقی میر نے حصہ لیا. دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بڑا دلچسپ رہا اور کانٹے کی ٹکر کے درمیان ختم ہؤا،پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر عقیل احمد ندوی استاد شعبہ اردو آر بی کالج نے کہا کہ شاعری سے زبان دانی اور الفاظ کی پیمائش کا علم ہوتا ہے. اور خاص کر اردو شاعری میں جو لطافت و شیرینی ہے اس کو اخذ کرنے کے لِئے ہمیں اس صنف سے ذہنی و دلی وابستگی پیدا کرنی ہوگی ۔ اس کا ابتدائی ذریعہ ان جیسے پروگراموں میں حصہ لیکر شعر و شاعری کو زبان زد کرنا ہے۔آپ سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ آپ نے اس عظیم پروگرام میں حصہ لے کر اپنی شعری استعداد بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ اللہ اسے دوام بخشے،اس پروگرام میں انٹر میڈیٹ اور بی اے سال سوم اردو آنرس کے درجنوں طلبا و طالبات بھی شامل ہوئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button