POSTS
آج دلسنگھ سرائے ہیڈکوارٹر واقع راجد کے پارٹی دفتر پر یوم تاسیس منایا جائیگا

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) راشٹریہ جنتا دل کا 25 واں یوم تاسیس 5 جولائی کو دلسنگھ سرائے ہیڈکوارٹر واقع راجد کے پارٹی دفتر پر منایا جائیگا اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے راجد کے میڈیا انچارج راج دیپک نے بتایا کہ پارٹی کا پچیس واں یوم تاسیس کافی دھوم دھام سے منایا جائیگا اسکے پیش نظر انہوں نے پارٹی کے سبھی رہنمائوں و کارکنان کو اطلاع دے دی ہے انہوں نے کہا کہ راجد کے ریاستی صدر کے ہدایت کی روشنی میں ضلع ہیڈ کوارٹر کے علاوہ سبھی بلاک ہیڈ کوارٹر میں بھی پارٹی کا یوم تاسیس تقریب کے ذریعہ منایا جائیگا