کانفرنس کو تاریخ ساز بنانے کے لئے علاقائی سطح پر عملہ سرگرم:
یہ بھی پڑھیں
بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ
سیتامڑھی (عبدالخالق قاسمی) دس مارچ بروز جمعرات کو منعقد ہونے والے یک روزہ اجلاس عام و تعلیمی بیداری کانفرنس کی تیاریاں شباب پر ہیں,اس اجلاس کے روح رواں مولانا قمر عالم ندوی نے میڈیا کو بتایا کہ سیتامرھی ضلع کے کریم گنج جھٹکی گاوں میں مدرسہ کی نئی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد پہلی بار یہ اجلاس عام و تعلیمی بیداری کانفرنس ہونے جارہا ہے,جس میں بہار کے مشہور ترین علماء کرام شریک ہونگے
انہوں نے کہا کہ آج انسانیت مختلف مسائل اور مصائب سے کراہ رہی ہے,ذہنی کرب و اذیت سےدو چار ہے,ان حالات کے پیش نظر ہونے والے تعلیمی بیداری کانفرنس سے لوگوں میں اچھا پیغام جائیگا,انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں ملک بدامنی بے چینی میں مبتلا ہے,ساتھ ہی ملک میں افرا تفری ہے,جس وجہ سے یہ ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے طرح طرح کی سازشیں ہو رہی ہیں,مدارس و مکاتب کو مٹانے کی کوششیں جاری ہے’دینی تعلیم حاصل کرنے کا رجحان دن بدن ختم ہوتا جا رہا ہے’فرقہ پرست اور بھگوا دہشت گرد طاقتیں ہمارے ملک پھیلے دینی مدارس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں,اس کے مد نظر اجلاس عام و تعلیمی بیداری کانفرنس منعقد کرنے کا اراکین نے فیصلہ لیا ہے
انشاءاللہ یہ کانفرنس تاریخ ساز ثابت ہوگا,یہ اجلاس 10 مارچ بروز جمعرات مدرسہ اصلاح المسلمین ملحقہ دارالعلوم ندوۃ العلماءلکھنوء کریم گنج جھٹکی سیتامرھی میں بعد نماز مغرب تاوقت مناسب منعقد ہونے جارہا ہے,جس کی سرپرستی حضرت مولانا اظہار الحق صاحب مظاہری ناظم جامعہ اشرف العلوم کنہواں کرینگے جبکہ یہ کانفرنس نمونہ اسلاف حضرت مولانا قاضی عمران صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ قاسمیہ دارالعلوم بالاساتھ کے صدارت میں ہوگا ,نظامت کے فرائض نقیب ہندوستان حافظ مجاہد حسین حبیبی بحسن و خوبی انجام دینگے۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
اس کانفرنس کا باضابطہ آغاز حافظ احسان صاحب معلم مدرسہ اصلاح المسلمین کی تلاوت سے ہوگا,بحیثیت مقررین حضرت مولانا ریحان خان صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء کلکتہ’حضرت مولانا مطلوب الرحمن مکیاوی، مولانا امان اللہ نستوی، بیگو سرائے،حضرت مولانا اشفاق صاحب، مولانا احمد ضیاء ندوی صاحب مہتمم مدرسہ سلیمانیہ رامکھتاری مظفرپور،بحیثیت شاعر شہنشاہ ترنم قاری مزمل حیات سابق ناظم مدرسہ بشارت العلوم بوکھرا سیتامڑھی، مداح رسول اکرم شمشیر جہانہ گنجوی، شاعر اسلام مذکر کمال تشریف لا رہے اس کی تیاری اجلاس کے کنوینر مولانا قمر عالم ندوی کی سرپرستی اور قاری عزرائیل کی نگرانی میں بڑے آب تاب کے ساتھ چل رہی ہے۔
یہ کانفرنس بھارت نیوز ٹائمس پر لائیو نشر کیا جائیگا’اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے جناب سمیع احمد صاحب’سکریٹری مولانا عبدالسمیع صاحب’جناب شعیب صاحب’فہیم اکرم صاحب’مطیع الرحمن صاحب’مجیب الرحمن’تمنے صاحب’لعل بابو’شرف عالم صاحب’جناب سجاد صاحب’ماسٹر عقیل صاحب’حافظ احسان صاحب سمیت گاوں کے سرکردہ لوگ ہمہ وقت مصروف ہیں
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!