ارریہاہم خبریںبہارپٹنہمظفر پور

ہیڈ ماسٹر بحالی معاملہ : اردو مڈل و پرائمری اسکولوں میں اردو داں کو ہی ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے کو لیکر پٹنہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ میں دائر درخواست پر سماعت 23 مارچ کو

پٹنہ 22 مارچ (قومی ترجمان) ہیڈ ماسٹر بحالی میں اردو اساتذہ کو بھی موقع ملے اور ریاست کے اردو پرائمری اور مڈل اسکولوں میں اردو داں کو ہی ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے جیسے دو نکاتی مفاد عامہ کی درخواست عبد الباقی انصاری کی سربراہی میں عدالت عالیہ میں دائر کیا گیا ہے جس کی سماعت 23 مارچ کو چیف جسٹس کے کورٹ میں یقینی طور پر ہونی ہے ۔

خیال رہے کہ صدر مدرس کی بحالی کے معاملے میں اردو/بنگلہ ٹی ای ٹی پاس اساتذہ کے ریاستی سطح کے قدآور، جانے مانے اور ہر دلعزیز رہنما عبدالباقی انصاری کی سربراہی میں ہائی کورٹ میں دائر کیس کی لسٹ میں چیف جسٹس کی فہرست میں 17ویں نمبر پر ہے۔ جس پر 23 مارچ کو سماعت کی پوری پوری امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انہوں نے تازہ اپڈیٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بیحد فضل و احسان ہے کہ ہمارے معاملات پر کل عزت مآب چیف جسٹس کے بینچ میں بحث یقینی ہے لہٰذا آپ سبھی سے استدعا ہے کہ دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ ہمیں کامیاب و کامران کرے۔

چیف ایڈیٹر قومی ترجمان سے بات کرتے ہوئے عبد الباقی انصاری نے کہا کہ اردو اساتذہ کے لئے بریکنگ نیوز سے بھی بڑھ کر یہ اہم مژدہ اور پیش رفت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ میں مسلسل فیس بک پر لائیو گفتگو کے لیے آ رہا ہوں اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر اردو اساتذہ کے تاثرات کا جائزہ لے رہا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

انہوں نے کہا کہ مایوس کن بات یہ ہے کہ ایک دو اضلاع کو چھوڑ کر بہار کے بقیہ اضلاع سے اساتذہ تعاون کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں جبکہ ہماری لڑائی اردو اساتذہ کے لیے ہی ہے ۔انہوں نے کہا میں نے اپنی زندگی اردو اور اردو اساتذہ کے حق – حقوق کی تحفظ کیلئے وقف کر دی ہے لیکن اردو داں طبقہ اور اردو اساتذہ کی بےحسی و بے رغبتی، سستی اور کاہلی سے میں بے چین و پریشان ہوں ۔

ایڈیٹر قومی ترجمان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ ماسٹر کے امتحان میں موقع دینے سے متعلق کیس کی سماعت میں ماہر تعلیم ایڈووکیٹ رکھنے کے لیے روپے کی سخت ضرورت ہے جس کے لیے آپ تمام اردو اساتذہ سے اپیل ہے کہ بلا ترد و بلا شک و شبہ آپ دست تعاون دراز کرے اور زیادہ سے زیادہ مالی تعاون کریں تاکہ ہمارا مقدمہ کمزور نہ ہو اور بالخصوص دائر کیس میں مثبت نتائج کے لئے بارگاہ الہی میں دعا کرتے رہیں کہ 23 مارچ کو کیس کی سماعت ہو اور فیصلہ ہمارے حق میں آئے ۔

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button