گوگل نے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کی پوزیشن کھو دی
29 /دسمبر (قومی ترجمان) سال 2021 ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ویب سائٹس کی درجہ بندی میں حیران کن طور پر مشہور ” گوگل ’ ’ ویب سائٹ اپنی پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔ سائبر سیکورٹی کمپنی ” کلاؤڈ فلیئر ’ ’ کے مطابق ” ٹک ٹاک ” ویب سائٹ نے گوگل کو دوسرے نمبر پر دھکیل کر خود پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا ۔ سال 2021 ء کے لیے ٹاک ٹاک دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ بن گئی ۔
ایک سال کے دوران میں ٹک ٹاک ویب سائٹ نے 6 پوزیشنوں کی چھلانگ لگائی ۔ سال 2020 ء میں تلک ٹاک ساتویں نمبر پر اور کو کل پہلے نمبر پر تھی ۔ ٹک ٹاک نے رواں سال ستمبر میں ایک نیار یکارڈ قائم کیا جب اس کو استعمال کر نے والے صار فین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی ۔
سال 2021 ء میں دس مقبول ترین ویب سائٹوں کے نام بالترتیب یہ ہیں : ٹک ٹاک ، گوگل ، فیس بک ، مائیکر وسوفٹ ، ایپل ، ایمیزون ، نشفلیکس ، یوٹیوب ، ٹوئٹر اور واٹس ایپ ۔