POSTS

گوپال گنج کے اردو استاد وجیہہ الحق کو پٹنہ میں اعزاز سے نوازا گیا

ہر سال کی طرح 11 ستمبر کو اس بار بھی کالج آف کامرس میں دی بہار ٹیچرس ہسٹری میکرز کے زیراہتمام ماہرین تعلیم کے لیے ایک ٹیچر اعزاز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کا افتتاح کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اندراجیت پرساد رائے اور مہمان خصوصی نالندہ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر کے سی سنہا جی نے چراغ روشن کر کے کیا۔ اس پروگرام میں اساتذہ کے اعزاز کے ساتھ ساتھ مختلف اساتذہ اور بچوں کی جانب سے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا جس نے دل موہ لیا۔

اس پروگرام میں بہار کے 38 اضلاع کے مختلف سرکاری اسکولوں کے 110 اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔جس میں گوپال گنج ضلع کے اونچکاگاؤں بلاک کے این پی ایس لہسی ٹولہ وجے پور کے استاد وجیہ الحق کو ڈاکٹر گیان دیومنی ترپاٹھی سر نے اعزاز سے نوازا۔


اس کے ساتھ ہی ساتھ جناب وجیہہ الحق اور ڈاکٹر ونیتا پریا نے کڈز ڈانس اور قوالی 2 پروگراموں کے نظامت کے فرائض بھی انجام دیئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button