گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سخت کاروائی کا مطالبہ ، ڈی ایم و ایس پی کو سونپا گیا میمورنڈم

موتلا(قومی ترجمان) موتلا تعلقہ کے تمام مسلمانوں کی جانب سے ڈی ایم صاحب کو بذریعہ ٹی ایم کے اور ایس پی صاحب کو بذریعہ محترم تھانہ صدر کے ایک میمورینڈم دیا گیا ہے۔ جس میں گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سخت کاروائی کرنے اور اسے ملازمت سے معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح ہو کہ عید الفطر کے دن ایک بد ذہن شخص ببن راؤ مِرگے (9588486229 ) جو کہ کلیکٹر آفس میں ملازم ہے اس نے اپنے واٹس ایپ کے ذریعے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و عظمت میں نہایت ناشائستہ الفاظ کہے ہے۔ جس سے تمام مسلمانوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ملزم کے اس رویے سے دو سماجوں میں ٹکراؤ ہوسکتا تھا۔ اس لئے اس ذہنی مریض کو ملازمت سے معطل کرنے کے ساتھ ہی اس پر سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ موتلا تعلقہ کے مسلمانوں نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
- اردو قابلیت ٹیسٹ 16 ، URDU MCQ TEST -16
- فوقانیہ اور مولوی امتحان 2024 کا ٹائم ٹیبل جاری، جانیئے کس تاریخ کو ہے کونسا پرچہ؟
- اردو قابلیت ٹیسٹ 15 ، URDU MCQ TEST -15
اس میمورنڈم پر حسین قریشی ، شیخ سلیم (نائب صدر نگر پنچایت )،آصف قریشی (نگر سیوک)، عتیق جمعدار، حمید عبدالرشید قریشی، معین رفیق قریشی، مولانا فیروز صاحب،ناظم تسلیم قریشی ، کلیم جمعدار ، چاند شاہ، توصیف عطار کے ساتھ سینکڑوں اشخاص کے دستخط موجود تھے۔ اس موقع پر حسین قریشی نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بات رکھی۔ افسران نے مثبت جواب دیتے ہوئے کاروائی کرنے کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھ سکتے
- اردو قابلیت ٹیسٹ 16 ، URDU MCQ TEST -16
- فوقانیہ اور مولوی امتحان 2024 کا ٹائم ٹیبل جاری، جانیئے کس تاریخ کو ہے کونسا پرچہ؟
- اردو قابلیت ٹیسٹ 15 ، URDU MCQ TEST -15
- اردو قابلیت ٹیسٹ 14 ، URDU MCQ TEST -14
- اردو قابلیت ٹیسٹ 13 ، URDU MCQ TEST -13
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

