دربھنگہ

کنسی پنچایت کے نائب مکھیا اور اس کی اہلیہ جعلسازی سے بیوہ پنشن لینے کے الزام میں گرفتار، جیل رسید

سال 2012 میں نائب مکھیا نے خود کو مردہ قرار دیکر بیوی کو پہنچایا تھا فائدہ،

دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
سمری تھانہ کے تحت صدر بلاک کےکنسی پنچایت کے نائب مکھیا رام ولاس مہتو اور ان کی اہلیہ پھولو دیوی کو جعلسازی کےالزام میں جمعہ کے روز گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ نائب مکھیا پر الزام ہے کہ اس نے زندہ رہتے ہوئے خود کو مردہ ثابت کردیا تھا اور 2012 میں دھوکہ دہی کے ذریعہ اپنی بیوی کو بیوہ پنشن کا فائدہ دلوایا تھا۔اس معاملے میں پنچایت سکریٹری نول کمار بھگت نے 6 مارچ 2020 کو سمری تھانہ میں نائب مکھیا اور اس کی اہلیہ کے خلاف آئین کی دفعات 406/420/467/468 اور 120B کے تحت معاملہ 49/20 درج کرایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button