بہارکشن گنج

کشن گنج : میٹرک امتحان میں میں لڑکوں نے لہرایا پرچم، کسان کے بیٹے ساون ریاست میں 9ویں اور ضلع میں پہلا نمبر پر

انسان ہائی اسکول کے طالب علم ربیع الحسن ضلع میں دوسرے اور ٹیڑھا گچھ ہائی اسکول کے امن رضا تیسرا ٹاپر

کشن گنج ،١/اپریل (قومی ترجمان) میٹرک امتحان میں گڈری کے لال نے ضلع میں کمال کر دیا ہے۔جمعرات کو بی ایس ای بی نے 10ویں 2022 کا نتیجہ جاری کر دیا ہے ۔ اس میں ضلع کے ٹاپ 3 طالب علم بہت عام گھرانوں سے ہیں۔دیگل بینک بلاک کے پلس ٹو ہائی اسکول تلسیا کے طالب علم ساون کمار سنہا نے ریاست میں نواں مقام حاصل کیا ہے۔ساون کمار نے 479 نمبر حاصل کیا ۔ اس نے ضلع میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیا ہے اور اس طرح وہ ضلع کا ٹاپر بھی بن گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر شہر کے انسان ہائی اسکول کے طالب علم ربیع الحسن نے 477 نمبر حاصل کیا ہے ۔ یوں ربیع الحسن ضلع کا دوسرا ٹاپر بن گیا ہے۔

تیسرے نمبر پر دور دراز کے ٹیڑھا گچھ بلاک کے ہائی اسکول ٹیڑھا گچھ کے طالب علم امن رضا ہیں اس نے 473 نمبر حاصل کر کے ضلع کا تیسرا ٹاپر بننے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس دوران ٹاپ کرنے والوں کے گھروں میں خوشی کا ماحول ہے۔ میٹرک امتحان 2022 میں ٹھاکر گنج پاور ہاؤس جھالا کے رہنے والے نوجوان صحافی پانڈو جھا کی بیٹی رادھیکا کماری نے بہار بورڈ کے امتحان میں 433 نمبر حاصل کیا ہے۔عرفان ٹیچنگ سنٹر باکھوٹولی بھوگڈابر کے روہت عالم نے میٹرک کے امتحان میں 437 نمبر حاصل کیا، پوٹھیا سیتل پور گاؤں کے نصیر الدین صاحب کی صاحبزادی نشاط آرا نے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے 455 نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔تو وہیں اپ گریڈڈ سیکنڈری ہائی اسکول بھوگڈابر کی طالبہ تبسم آرا نے 435 نمبر، نصیحت جہاں ڈانگی گچھ نے 399 اور اکمل رضا بھوگڈابر نے 415 نمبر لاکر علاقے کا نام روشن کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

کئی طلبہ اور بھی ہیں جنہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ٹھاکر گنج بلاک کے پٹیسری پنچایت کے مولانی گاؤں (کے جی این اکیڈمی) کی ماہ نور بیگم نے میٹرک کے امتحان میں 440 نمبر، دلے گاؤں کے اکمل اختر کے صاحبزادے فرحان آرزو نے 440 نمبر، پٹیسری پنچایت کی فینسی بیگم 417 نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

بتا دیں کہ امتحان کے نتائج جاننے کے لیے طلبہ جمعرات کی صبح سے ہی پر تجسس تھے ۔ زیادہ تر طلباء دوپہر تین بجے کے بعد ہی اپنے موبائل سے چپک گئے تھے ۔

باپ کسان، ماں گھریلو خاتون، شہر کے انسان ہائی اسکول کے طالب علم جس کا ہدف ہے سول سروسز۔میٹرک کے امتحان میں 477 نمبر حاصل کرنے والے ربیع الحسن کے والد محمد ذکی انور ایک کسان ہیں۔ ماں کوکب آرا ایک آنگن واڑی کارکن ہیں۔ پورنیہ ضلع کے بیسا بلاک کے دھوسمل گاؤں کے رہنے والے ربیع الحسن نے انسان اسکول میں پڑھائی کی ہے ۔ یہیں ہاسٹل میں ٹھہرا۔ ایک بڑی بہن ہے جو بی اے پارٹ ون کی طالبہ ہے۔ دو چھوٹے بھائی ہیں۔ کامیابی کا سہرا والد اور والدہ کو دیتے ہوئے انہوں نے بہتر رہنمائی کے لیے انسان ہائی اسکول کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

بڑا ہوکر سول سروسز میں جانے کی خواہش:

منا سنہا ساون کمار سنہا کے والد ایک کسان ہیں۔ ماں بے بی سنہا ایک گھریلو خاتون ہیں۔ بہادر گنج بلاک کے سمیسر پنچایت کے تکیہ گاؤں کے رہنے والے ساون کمار نے بتایا کہ اس نے اپنی ابتدائی تعلیم گاؤں کے ہی اپ گریڈ شدہ مڈل اسکول تکیہ میں حاصل کی۔ والد منا سنہا نے اپنے بیٹے کے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساون بچپن سے ہی ایک ہونہار طالب علم ہے اور اب تک تمام کلاسوں میں اول آتا رہا ہے۔ طالب علم ساون کے مطابق اس کے دو بھائی اور ایک بہن ہے۔ سول سروس جوائن کرنا چاہتے ہیں۔ اس نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے علاوہ کوچنگ اور اسکول کے اساتذہ کو دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button