کشن گنج

کشن گنج شہر کی کبھی نہ ٹھیک ہونے والی مرکزی سڑک

یہ بہار کے کشن گنج شہر کی کبھی نہ ٹھیک ہونے والی سڑک ہے۔ مارواڑی کالج کے قریب لہرا چوک سے پشچم پالی چوک کے درمیان اس سڑک پر سینکڑوں گڑھے ہیں۔

ویسے تو سال کے 12 مہینے شہر میں آنے پر یہ گڑھے آپ کا استقبال کرتے نظر آئیں گے لیکن جب تھوڑی سی بارش ہوتی ہے تو یہ گڑھے ایسی خوفناک شکل اختیار کر لیتی ہے کہ جس کا آپ اندازہ نہیں لگا سکتے ہیں ۔پھر بھی یہاں کے اعلیٰ حکام اور عوامی نمائندوں کی آنکھیں نہیں کھلتی۔

کیا ڈی ایم، کیا ایس پی، کیا وزیر، کیا ایم پی، کیا ایم ایل اے، کیا ایم ایل سی، کیا کشن گنج میونسپل کونسل کی کرسی پر بیٹھنے کے خواہشمند سابق عوامی نمائندے اور لیڈر،افسوس کہ آج تک ان گڑھوں نے کسی صاحب کے ضمیر کو جھٹکا نہیں دیا کہ وہ اس سڑک کا مستقل مرمت کروا سکیں ۔

اس گڑھے نما سڑک کے کنارے ناریل کا پانی بیچنے والا محمد۔ نصیر الدین یہاں ہر روز ای رکشا کو الٹتے دیکھتا ہے۔ مین روڈ پر بہنے والے گندے پانی سے الگ پریشان ہے ۔

ای رکشہ چلانے والے روشن کمار کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ یہاں سے کار گزرتے ہیں تو الٹ جانے کا اندیشہ رہتا ہے۔ لوگ ای رکشہ پر بیٹھنے سے ڈرتے ہیں اور اگر بیٹھ بھی جائیں تو ان گڑھوں سے یہ دعا مانگتے ہوئے گزرتے ہیں کہ گاڑی الٹ نہ جائے۔

محمد حسنین( فور وہیلر والے ) کا کہنا ہے کہ چند روز قبل یہاں ایک سڑک حادثہ بھی پیش آیا تھا جس میں ایک بچہ جاں بحق ہوا تھا۔

کشن گنج کے مقامی ایم ایل اے اظہار الحسین کی رہائش اس سڑک کے قریب ہے۔ سڑک کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ محکمہ سڑک تعمیر نے اس کا تخمینہ تیار کر لیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے بعد کام شروع ہو جائے گا۔

کریڈٹ : میں میڈیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button