کرناٹک میں حجاب کے بعد ایک اور فتنہ، حلال ذبیحہ پر پابندی کا مطالبہ
ہندوجن جاگرتی سمیتی جلد ہی دل آزاراورمسلم ڈیمن مہم شروع کرے گی
بنگلورو ۔ 29/ مارچ ۔ کرناٹک میں دائیں بازو کا ایک ہند و گروپ حلال گوشت کی خریداری کے خلاف مہم شروع کر نے جارہا ہے ۔ ہندو جن جا گرتی سمیتی نے پیر کو کہا کہ اسلامی طریقوں کے تحت کا ناجانے والا گوشت دوسرے دیوتاؤں کو پیش نہیں کیا جا سکتا ۔ تنظیم کے ترجمان موہن گوڑا نے کہا کہ اوگاوی کے دوران گوشت کی بہت زیادہ خرید وفروخت ہوتی ہے اور ہم حلال گوشت کے خلاف مہم شروع کر رہے ہیں۔
اسلام کے مطابق حلال گوشت پہلے اللہ کو پیش کیا جا تا ہے نہ کہ ہندو دیوی ہوں کو ۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کر نا ٹک میں حجاب پر پابندی کو لے کر پہلے ہی تنازعہ چل رہا ہے ۔ بسواراج بوئی کی قیادت والی بی جے پی حکومت پر جنوبی ریاست میں پولرائزیشن کو فروغ دینے کا الزام لگا یا جارہا ہے ۔
گوڑا نے کہا ” جب بھی مسلمان کسی جانور کو کاٹتے ہیں تو اس کا چہرہ مکہ کی طرف موڑ کر نماز پڑھی جاتی ہے ۔ وہی گوشت ہندو دیوتاؤں کو نہیں چڑھایا جا سکتا ۔ ہندو مذہب میں ہم جانور کو اذیت دیتے ہیں ۔ ایسا کرنے میں یقین نہیں رکھتے اور اسے مارد یا جا تا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
غیر ہندوؤں کو مندر کے اندر کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اس تنظیم نے ریاست کے اڈپی میں غیر ہند و تاجروں اور دکانداروں کو مندر کی تقریب میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اب یہ مطالبہ ریاست کے دیگر حصوں میں واقع مندروں میں منعقد ہونے والے سالانہ میلوں اور مذ ہی پروگراموں کے لیے بھی کیا جار ہا ہے ۔ اس کی شروعات اڈو پی ضلع میں منعقد ہ سالا ند کاپ ماریوڑی تہوار کے ساتھ ہوئی جہاں بینر لگائے گئے تھے۔
کہ غیر ہندو دکانداروں اور تاجروں کو اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔ اسی طرح کے بینراب پر بیداری مندر کے تہوار اور جنوبی کنڑ اضلع کے کچھ مندروں میں بھی لگائے گئے ہیں ۔ ہند و کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسلمانوں کی جانب سے حجاب پر کر نا ٹک بائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف بند کی حمایت کر نے کارڈمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے قانون اور ہندوستان کے نظام انصافی کے تئیں ان کی بے عرقی کو ظاہر کرتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس طرح کی یاد داشتیں دی گئی ہیں اور منڈ یا شیموگہ چمگلو رو بمکو رو ، باسن اور دیگر مقامات پر بینرز لگائے گئے ہیں تا کہ غیر ہند و تاجروں کو ہندومند رونے والی تقریبات میں شرکت سے روکا جا سکے ۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!