اتر پردیش

چلتی اسکوٹی پر رومانس، جان ہتھیلی پر رکھ کر فحاشی کی حدیں پار

لکھنو ، 17 جنوری: (ہندوستان اردو ٹائمز) لکھنو کا ایک ویڈیو سوشل میڈ ، وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان جوڑا چلتی اسکوٹی پر فلمی انداز میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو لکھنؤ کے حضرت منبج علاقے کا ہے۔ بظاہر اس اسکوٹی کے پیچھے آنے والی گاڑی سے لی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی پولیس نے فوٹیج کی جانچ شروع کر دی تھی۔

خبروں کے مطابق حضرت گنج میں فحاشی پھیلانے والے نوجوان کو حضرت گنج پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، عوامی مقام پر فحاشی پھیلانے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق نوجوان کے ساتھ اسکوٹی پر سوار لڑکی نا بالغ ہے۔

دراصل اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان جوڑا چلتی اسکوٹی پر فلمی انداز میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے کا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان جوڑے کی چلتی اسکوٹی پر کیے گئے کارنامے کی ویڈیوانٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button