چاند نظر آ گیا! 31 مارچ بروز سوموار کو عید الفطر منائی جائے گی

31 مارچ 2025، بروز سوموار کو عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔
کشن گنج، بہار: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد 31 مارچ 2025، بروز سوموار کو عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔

پھلواری شریف، 30 مارچ 2025: حضرت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی صاحب، قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ، پھلواری شریف، پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 رمضان 1446ھ مطابق 30 مارچ 2025 بروز اتوار کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اور اس کی دیگر شاخوں میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، اور پھلواری شریف سمیت ملک کے مختلف مقامات پر عام طور سے چاند دیکھا گیا۔
اس لیے تمام مسلمان 31 مارچ 2025، بروز سوموار کو عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

مساجد میں عید کی نماز کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور بازاروں میں عید کی خریداری کے لیے رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں، جبکہ سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
آپ سب کو عید مبارک! 🎊✨