بہارکشن گنج

پہلا اصلاح معاشرہ برائے مستورات پروگرام کامیابی سے ہمکنار

نانکار / پواخالی (قومی ترجمان بیورو) جمعیۃ علماء ٹھاکر گنج ضلع کشن گنج بہار کے بینر تلے گزشتہ روز نانکار پواخالی میں مشہور ٹھیکیدار عظیم الدین صاحب کے رہائش گاہ میں مستورات کے لیے اصلاح معاشرہ کا اہم پروگرام منعقد ہوا ۔ جس میں تقریباً پانچ سو خواتین شریک ہوئیں ۔ اس پروگرام کے کنوینرزمولانا محمد صدام القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ٹھاکر گنج ضلع کشن گنج و مہتمم جامعہ امہات المومنین للبنات پواخالی کشن گنج بہار، حافظ و ماسٹر عقیل اختر اردو معلم مڈل اسکول پواخالی نے کہا کہ جمعیۃ علماء کشن گنج کی گائیڈ لائن کے مطابق معمولی خرچ کے ساتھ یہ کیا گیا، اور لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ بڑے بڑے اجلاسوں اور کانفرنسوں سے وہ فائدہ نہیں ہوتا جو ان چھوٹے چھوٹے پروگراموں سے ہوتا ہے۔سب سے اہم بات یہ رہی کہ فوٹو گرافی وغیرہ پر مکمل پابندی رہی۔


اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر پیر طریقت الحاج مولانا و مفتی عیسی جامی صاحب صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء کشن گنج ،مولانا خالد انور صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کشن گنج ،مولانا غفران صاحب مظاہری ناظم تنظیم و ترقی جمعیۃ علماء بہار، شیخ القراء جناب قاری مظفر حسین صاحب قاسمی، امیر جماعت جناب حاجی نسیم اختر صاحب اور ماسٹر اخلاق صاحب کیلاباڑی وغیرہ نے شرکت کیں۔صدر محترم نے کہا کہ موجودہ حالات میں ارتداد سے امت مسلمہ کی بچیوں کو بچانا وقت کا بڑا چیلنج ہے، ہمیں اس جانب بہت بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


اسی پروگرام میں آئندہ ہفتہ واری پروگرام کے لئے مولانا صدام القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ٹھاکر گنج نے اعلان کیا کہ ہر جمعرات میں جامعہ امہات المومنین للبنات نانکار پواخالی کشن گنج بہار میں 3 بجے سے مغرب تک ہونا ہے، اسی طرح آئندہ 17 اکتوبر بروز اتوار بوقت 10 بجے تا ظہر بمقام رہائش گاہ ماسٹر اخلاق صاحب کیلاباڑی ہونا ہے، انھوں نے سبھی حضرات سے گزارش کی کہ قرب و جوار کے لوگ اپنے گھر کی خواتین حضرات کو محرم مرد حضرات کے ساتھ بھیجیں۔


نیز مولانا خالد انور جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کشن گنج نے کہا کہ عنقریب دس اور پروگراموں کی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ قرب و جوار کے لوگ اپنی اپنی خواتین کو لیکر اپنے قریبی جلسے میں شرکت کریں ان شاء اللہ یہی بہت نفع بخش ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button