سمستی پور

پنچایت انتخاب نتیجہ کے بعد خوشی کی فائرنگ کرنے کا معاملہ سامنے آتے ہی پولیس آئ حرکت میں

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) پنچایت انتخاب نتیجہ کے بعد خوشی کی فائرنگ کرنے کا معاملہ سامنے آتے ہی پولیس نے اسکی سنجیدگی سے تفتیش شروع کر دی ہے وائرل ویڈیو میں جیت کی خوشی میں کچھ نوجوان فائرنگ کر رہے ہیں لوگوں کے مطابق ویڈیو ودیاپتی نگر بلاک حلقہ کے مئو دھنیش پور شمال پنچایت کا بتایا جا رہا ہے جہاں پنچایت انتخاب میں مکھیا انتخاب میں جیت کے بعد انکے حمایتیوں نے غیر قانونی ہتھیار سے تابڑ توڑ فائرنگ کر پورے علاقے کو دہلا دیا ویڈیو انٹرنیٹ میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے حالانکہ قومی تنظیم اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوان کے ذریعہ تابڑ توڑ فائرنگ کی جا رہی ہے وہیں ایک دیگر نوجوان گولو نام کے نوجوان سے اس ضمن میں فائرنگ کی آواز سنا یا نہیں سنا کی بات صاف طور پر کہ رہا ہے ادھر فائرنگ سے پورا علاقہ دہل اٹھا ہے ایسے میں بڑا سوال یہ ہے کہ اگر کسی کو گولی لگ جاتی تو کیا ہوتا اس معاملہ میں ودیاپتی نگر تھانہ کے تھانہ صدر پرسنجئے کمار نے بتایا کہ ڈی ایس پی دلسنگھ سرائے کے ہدایت کے مطابق وائرل ویڈیو میں شامل نوجوانوں کی شناخت کر لی گئی ہے اسکے علاوہ اسی گروپ کے دیگر نوجوانوں کی شناخت جاری ہے پولیس کاروائی میں جٹی ہوئی ہے وہیں ملزمان نوجوان فرار بتائے جا رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button