دربھنگہ

ویکسین پوری طرح محفوظ، افواہ سے بچیں : حافظ شفاء اللہانسانی زندگی بچانے کے لئے اجتماعی پیش رفت ضروری : مولانا رضاء اللہ قاسمی

دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو

جالے بلاک سے متصل بوکھرا بلاک کے سرکاری اردو مڈل اسکول کے احاطے میں اتوار کو کورونا ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس دوران اردو مڈل اسکول بوکھرا کے ہیڈ ماسٹر نورعالم فیضی نے بھی ویکسین لی ۔نور عالم فیضی نے ویکسین لیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جہاں دنیا کے ہر ممالک کو اپنی چپیٹ میں لیا ہے اس سے اہل علم کے سامنے ایک چیلنج کی صورت پیدا کردی ہے لیکن اس چیلنج کو ملک کے سیاستدانوں اور ماہرین ڈاکٹروں نے قبول کیا اور اس سے بچنے کا موثر ہتھیار کورونا ویکسین کی شکل میں تیار کیا جسکا استعمال کرکے ہم اپنی زندگی بچا سکتے ہیں۔جبکہ سماجی کارکن و صدر تنظیم امارت شرعیہ بوکھرا بلاک حافظ شفاء اللہ اور مولانا رضاءاللہ قاسمی ناظم تعلیمات مدرسہ کریمیہ بشارت العلوم بوکھرا نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد اسے پوری طرح محفوظ قرار دیا اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسین کو لیکرلوگوں میں جو بے اعتمادی ہے اسکو ختم کرنا ضروری ہے اور ہر طرح کی افواہ سے بچتے ہوئے کورونا ویکسین لینا نہایت ضروری ہے ۔اُنہوں نے  کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ٹیکہ کاری مہم کا حصہ بنیں اور دوسرے لوگوں میں بھی ویکسین کی تئیں بیداری پیدا کریں کیوں کہ صحت  اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اسلئے اسکی بھی قدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ قاری مزمل حیات اور شہباز غلام نے بھی کورونا ویکسین لیا اور مشترکہ طور پر  لوگوں سے اپیل کی اگر کورونا وائرس جیسے مہلک وبا سے بچنا ہے تو ہر حال میں کرونا ویکسین لیں اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کے اندر جو عدم اعتماد تھا اس میں بہت کمی آئی ہے اور اب ویکسین لینے کے لئے روز لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ بہت خوشی کی بات ہے اگر ہم لوگوں کو اس وبائی مرض سے محفوظ رہنا ہے  تو واحد یہی ایک راستہ ہے کہ کورونا ویکسین ہر حال میں لیں اور اگر ویکسین نہیں لیتے ہیں تو  آنے والے وقت میں اپنوں کے  علاؤہ دوسرں کی  بھی زندگی خطرہ میں ڈالنے کے لئے تیار رہیں۔ اس موقع پر سماجی کارکن خالد نے بھی لوگوں کے اندر بہت اعتماد پیدا کیا اور ویکسین لینے کے لئے لوگوں کو بیدار کیا ویکسین لینے والوں میں امتیاز احمد صابری، تمنے، حافظ اصغر، لڈو ، ننھے، عبدالبارک، محمد شاکر، عبدالقیوم، محمدجاوید، محمدمستان، محمد شوکت ٹیلر ،عبدالرازق، ابوالکلام، وغیرہ بھی شامل رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button