وسطانیہ ، فوقانیہ اور مولوی امتحان 2022 : مارک شیٹ اور اوریجنل اسناد سے متعلق اہم خبر، کہاں سے حاصل کر پائیں گے مارک شیٹ اور اوریجنل اسناد، جانیں تفصیلات

پٹنہ (قومی ترجمان) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بہار کے تمام نامز دمدارس ملحقہ کے پرنسپل رصدرالمدرسین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ طلباء برائے درجہ وسطانیہ ایولیوشن ۔2022 سے متعلق گریڈ لسٹ اور درجہ فوقانیہ و مولوی امتحان برائے سال ۔2022 کے نتائج سے متعلق مارکشیٹ / اوریجنل اسناد کی اصل کا پی کوصدر دفتر 5 ویاپتی مارگ ، پٹنہ اور علاقائی دفتر پورنیہ کی جانب سے دستیاب کرائے جانے سے متعلق تاریخ – 01 جون 2022 سے 03 جون 2022 مقرر کی گئی ہے۔
متذکرہ تاریخ میں متعلقہ پرنسپل اور صدرالمدرسین مدرسہ مذکورہ دفاتر میں تشریف لا کر متذکر ہ دستاویزات لازمی طور پر حاصل کر لیں ۔
پرنسپل اور صدر مدرس کی مشغولیت کی بنا پر وہ اپنے نمائندہ کوبھی مجاز بناتے ہوئے مع آدھار کارڈ دفتر میں بھیج سکتے ہیں ۔ دونوں دفاتر کے ذریعہ کمشنری وار مدارس متعلقہ کو حسب ذیل پروگرام کے مطابق دستاویزات مہیا کرائے جائیں گے ۔
(1 ) صدر دفتر پٹنہ 5 ، ودیاپتی مارگ پٹنہ
۔ ( الف ) ۔ دربھنگہ کمشنری ۔1 – 06-2022
( 2 ) ۔ ( ب ) ۔ ترہت کمشنری 02-06-2022
( ج ) ۔ دیگر کمشنری 03-06-2022

( 2 ) علاقائی دفتر پورنیہ ، وی آئی پی کالونی ، مادھوپاڑہ ، پورنیہ
( الف ) ۔ پورنیہ کمشنری 01-06-2022
( ب ) ۔ بھاگلپور کمشنری 02-06-2022
( ج ) ۔کوسی کمشنری 03-06-2022
بہار مدرسہ بورڈ متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے اشد ضروری سمجھا جائے ۔ تساہلی برتے جانے والے متعلقہ مدرسہ و ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھ سکتے ہیں : جاب الرٹ : اردو اساتذہ کی تقرری کے لیے تیار ہو رہا ہے مسودہ
- ترکی شام زلزلہ Live تازہ اپ ڈیٹس: ترکی-شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7800 تک پہنچ گئی، بھارت سمیت امریکہ اور چین نے امداد بھیجی
- معروف روحانی بزرگ ولئی مرتاض حضرت الحاج شاہ صوفی معین الدین صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں
- یادوں کے چراغ ✍️ پروفیسر محسن عثمانی ندوی
- ترکی اور شام میں 3 بڑے زلزلے، پلک جھپکتے ہی 4000 افراد کی جان چلی گئی ، ترکی اور شام میں تباہی کی 10 بڑی اپ ڈیٹس جانیں….
- نبی کی سنتوں پر عمل کرکے زندگی گزارنی چاہئے : مولانا مشتاق احمد قاسمی
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحان 2022 کا رزلٹ جاری کر دیا ہے۔درج ذیل لنک پر کلک کر کے آپ اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں ۔
امیدوار نتائج چیک کرنے کے لیے سب سے پہلے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اور وہاں دئے گئے لنک پر کلک کریں ۔مولوی امتحان کا نتیجہ چیک کرنے کے مولوی والے لنک پر کلک کریں اسی طرح فوقانیہ کا نتیجہ چیک کرنے کے لیے فوقانیہ والے لنک پر کلک کریں ۔آپ چاہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر ڈائریکٹ کلک کر کے نتائج چیک کر سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھ سکتے ہیں
41 سال بعد بنا بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا دستور العمل قسط–2
بہار مدرسہ بورڈ : 70 سال سے زیادہ عمر والے نہیں بن سکیں گے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین قسط–3



