دربھنگہ

وزیر اعلی نتیش کمار اقلیتوں کی ترقی کے لئے کوشاں:محمد جمال

سمری کے میریج ہال میں منعقدہ جے ڈی یو کی ضلع کانفرنس میں کئی سرکردہ لیڈران کی شرکت، ویکسی نیشن کو لیکر بیداری مہم چلانے پر زور

پروگرام کے بینر میں فاطمی کا نام نہیں ہونے پر ان کے حامیوں کا سخت تنقید

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو
جے ڈی یو اقلیتی سیل کی ایک روزہ ورکرز کانفرنس و کوو یڈ ویکسی نیشن شعوری پروگرام کا انعقاد ہفتہ کے روز سمری بازار کے میریج ہال میں میں ہوا جہاں ریاست کی ہمہ جہت ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی جے ڈی یو اقلیتی سیل کے صوبائی صدر محمد جمال نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں بہار تیزی سے بدل رہا ہے۔ ترقی اور انصاف کی بنیاد کو مستحکم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اقتدار میں اقلیتوں کا کام ترجیحی بنیاد پر کیا جارہا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ اقلیتی معاشرے میں تعلیمی، سماجی اور اقتصادی خوشحالی کے ساتھ ساتھ سیاسی تبدیلی آئی ہے۔مسٹر محمد جمال نے سوال اٹھایا کہ لالو یادو کی حکومت میں مدرسے کی کیا حالت تھی سب کے سامنے ہے۔ دیہی علاقوں میں بجلی کی کمی کی وجہ سے بچوں کو لالٹین  میں پڑھائی کرنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت میں تمام طبقات کو عزت مل رہی ہے ۔کوویڈ 19 ویکسین کے بارے میں گمراہ کن باتیں پھیلائی جارہی ہیں جس پر۔اقلیتی سماج میں بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا وزیر اعلی کی ہدایت پر جے ڈی یو اقلیتی سیل پورے بہار میں ویکسی نیشن شعوری کا پروگرام چلا رہا ہے۔ جنرل سکریٹری عبدالباقی صدیقی نے کہا کہ نچلی سطح پرتنظیم کو مضبوط بناتے ہوئے اقلیتی سماج کو پارٹی سے زیادہ سے زیادہ جوڑنے کے لئے وہ وارڈ سطح پر جے ڈی یو کی تشہیری مہم چلائیں ۔صوبائی نائب صدر اسرارالحق لاڈلے نے کہا کہ نتیش حکومت میں جس طرح اقلیتوں کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لئے آج کام ہوئے ہیں اس سے قبل کانگریس اور آر جے ڈی نے نہیں کیا۔پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ضلع صدر حافظ ابوشحمہ نے کہا کہ ریاست میں اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لئے وزیراعلی کافی سنجیدہ ہیں اور لگاتار اس ضمن میں کام ہورہے ہیں۔انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کانفرنس کی کامیابی پر عہدیداروں اور کارکنان کی ستائش کی ۔پروگرام کی نظامت بلاک جے ڈی یو اقیلتی کمیٹی کے صدر سرفراز عالم نے کی۔ ریاستی نائب صدر پروفیسر عظیم نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاست کو بھی اپنی زندگی کا ایک حصہ بنائیں۔یہ آج کے وقت کا تقاضا ہے ۔ ادھر جے ڈی یو لیڈر ارشاد عالم اور مولانا غلام مذکر خان نے پروگرام کے بینر میں سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی اور جے ڈی (یو) کے ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر فراز فاطمی کے نام نہیں ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ متھلانچل کے ایک مضبوط اور قدآور مسلم رہنما کو پروگرام میں مدعو نہ کرنا کافی تشویشناک ہے۔ اس موقع پر جے ڈی یو اقلیتی مورچہ کے ریاستی نائب صدر اعظم حسین ، عادل احمد ، انجینئر شکیل خان ، شوکت اخلاقی ، وصی اللہ خان ، ڈاکٹر فرمان احمد ، پرویز عالم ، اصغر امام ، حفیظ عبد القادر ، محمد شاہد ، محمدبدر ہاشمی ، شیخ محمد منان سمیت دیگر موجود تھے۔اس سے قبل ، جے ڈی (یو) اقلیت کمیٹی کے بلاک  صدر سرفراز عالم کی سربراہی میں  متھلانچل کے داخلی دروازے  بیٹھولی پر بائک جلوس کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیاگیا۔اقلیتی سیل کے ریاستی صدر کا بھی ارئی گاؤں میں پرجوش استقبال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button