نوجوانوں واساتذہ کی ٹیم پورے بہار میں ایک ہونا چاہئے،آصف اقبال
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سب لوگ اس سے بہ خوبی واقف ہیں کہ سچ سننے میں کڑوا ہی لگتا ہے لیکن اسکے باوجود بھی سچائی کو چھپایا نہیں جاسکتا ہے سچائی ایک نہ ایک دن سب کے سامنے آ ہی جاتی ہے اس لئے میں پہلے ہی بول دیتا ہوں کی نوجوانوں واساتذہ کی ٹیم پورے بہار میں ایک ہونا چاہئے مزکورہ باتیں سماجی خدمت گار و اساتذہ کے سرکردہ رہنما آصف اقبال نے ایک اخباری بیان جاری کر کہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پرائمری سیکنڈری ہائیر سیکنڈری نگر اور پنچایت اساتذہ ہو کی ٹیم و تنظیم الگ الگ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس سے ہم کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ہیں ہاں اساتذہ کو استاد رہنماؤں کی تعداد مل سکتی ہے اور اساتذہ کو اساتذہ رہنما مل سکتے ہیں لیکن اس سے ہم کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ہیں رہنما بنے کے بعد بڑے رہنماؤں کے ساتھ بیٹھنے اور تصویر کھینچوانے کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا نوجوان اساتذہ کو غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انکا مستقبل تاریکی میں ہے کسی کا کچھ جانے والا نہیں ہے پارٹی اقتدار ایم ایل سی تو آتے جاتے رہینگے بہت افسوس کا مقام ہے کہ اساتذہ کے 15 سال ایسے حالات میں گزر گئے جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور اب ایسے ہی باقی 10-15 سال گزر گئے تو کیا ہوگا یہ ایک لمحہ فکر کی بات ہے