- مولانا نے کہا کہ آپ کی نسبت جمعیۃ علماء سے جڑی ہوئی ہے اوریادرکھئےکہ جمعیۃ علماء محبت ، خدمت ، جرئت ، عزیمت ، دعوت اور انسانیت کا نام ہے ،جمعیۃ علماء کی یہ وہ خوبیاں ہیں جن کا اعتراف اپنوں سے زیادہ غیر کرتے رہے ہیں
جمعیہ علماء مٹی ہانی بلاک کے تحت گودر گاماگاؤں میں "نوجوانوں کی دینی ،اصلاحی اور سماجی ذمہ داریاں "کے عنوان سے ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد ۔
(رپورٹ: ع،ث،ق)
بیگوسراے،29 جنوری: گزشتہ روزبعدنماز جمعہ 28/جنوری کو جامع مسجد گو درگاوا ں میں نوجوانوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت جامع مسجد گو درگاوا ں کے امام وخطیب اور مٹیہانی بلاک جمعیت علماء کے صدرحضرت مولانا محمد زین العابدین صاحب قاسمی مدظلہ نے کی۔جب کہ خصوصی مہمان کی حیثیت سےضلع جمعیۃ علماء کے نائب صدر حضرت مولانا مفتی عین الحق امینی قاسمی بھی زینت مجلس رہے۔
اس موقع پر صدر مجلس نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ نوجوانوں کا کردار سماج اور معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم رہا ہے،سماج کی تعلیمی ،تعمیری ،اصلاحی ذمہ داریوں سے نوجوانوں کی ہمیشہ سے دلچسپی رہی ہے،اس لئے ہم نوجوانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ دین سے جڑیں ،قرآن وحدیث کے معانی و مطالب کو سمجھیں، اس کے لئے ہمارانوجوان طبقہ، علماء کرام سے اپنا مضبوط تعلق قائم کرے اور ان سے دینی امور میں مستفید ہو نے کا اپنے اندر مزاج پیدا کرے۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
مولانا زین العابدین صاحب قاسمی نے فرمایا کہ آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، آپ جب چاہیں،جہاں سے چاہیں،جس وقت چاہیں سوشل میڈیا کے ذریعے دینی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے آپ بچیں ،آپ جہاں نیٹ کے ذریعے 200/ایم بی دیگر امور میں خرچ کرتے ہیں ،50/ایم بی دین سیکھنے کی غرض سے بھی استعمال کرنے کا جذبہ رکھئے،تاکہ آپ مثبت افکار وخیالات کے ساتھ ملک وملت کی خدمت کرسکیں ۔ انہوں نے خصوصی طور پر اپنے نوجوانوں کو قرآن فہمی کی دعوت بھی دی،قرآن کریم پڑھنے اور سمجھ کر پڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کواپنائے بغیر آپ راہ یاب نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں بعد نماز فجر وبعد مغرب خصوصی طور پر بالغان کے لئے تعلیم قرآن اور دینی مسائل کا سلسلہ جاری ہے آپ اس سے جڑیں تاکہ معاشرے میں گھر گھر دینی بیداری کا ماحول تیار ہو ،انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں سے تصحیح قرآن کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مجلس قرآن سے جڑنے کی اپیل کی۔
درمیانی گفتگو میں ناچیز عبدالرحیم ثانی سکریٹری برائے رابطہ عامہ جمعیت علماء بلاک مٹیہانی بھی اپنے نوجوان ساتھی سے گذارش کی کہ ہمیں اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیے اور ہمیشہ مثبت قدم اٹھاتے رہنا چاہیے ، تاکہ اپنے گاؤں اور سماج سے لوگوں کو ایک نیا پیغام ملتا رہے،منفی قدم سے حتی الامکان بچتے رہیں تاکہ کسی برائی کے فروغ میں ہمارا نام،ہمارے گاؤں کانام نہ آئے ،تاکہ ہم ذلیل ورسوانہ ہوں ،اس ورکشاپ میں بڑی تعداد میں گاؤں کے نوجوان شریک تھے ،انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہماری خوش نصیبی ہےکہ ہم چھوٹے اپنے بڑوں کی باتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہم انہیں اپنا خیرخواہ سمجھتے ہیں،ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم بے راہ روی سے بچیں، کیونکہ ہماری سعادت مند ی اور نیک بختی ہے کہ یہاں سے لے کر ضلع تک ہماری راہ نمائی اور رہبری کے لئے ہمارے مخلص راہ نما اور رہبر ہرسطح سےہمہ وقت موجود ہیں۔
آخرمیں جمعیت علماء بیگوسرائے کے نائب صدر حضرت مولانامفتی عین الحق امینی قاسمی صاحب زید مجدہ نے مختصرمگر پر اثر خطاب کیا ،انہوں نے نوجوانوں کی اچھی کارکردگی کوکافی سراہا اور وقفہ وقفہ سے مل بیٹھنے پر ان نوجوانوں کےحوصلوں کو مہمیز کیا۔ مفتی صاحب نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ قیامت کے دن جن سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ نصیب ہوگا ان میں وہ نوجوان بھی ہوگا جس نے اپنی جوانی کواللہ کی اطاعت و بندگی میں گذارا ہو گا۔وہ خوش نصیب ہوگاجو اللہ کے عرش کے سائے میں ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دین کوسیکھناسکھانا،پڑھناپڑھانا بھی بندگی ہے ،ہم قرآن والے ہیں، ہماری شناخت اور پہچان قرآن کے ذریعے کی جاتی ہے، لیکن کتنی محرومی کی بات ہے کہ ہم قرآن پڑھنے سے محروم ہیں، ہم ناخواندہ ہیں،آپ کے پاس ایسے افراد موجود ہیں، جن سےآپ وقت لے کر قرآن پڑھنا سیکھ سکتے ہیں،غنیمت جان کر آپ ان سے فائدہ اٹھا ئیں،بسااوقات آدمی کام کرنا چاہتاہے لیکن اسے کوئی مناسب آدمی میسر نہیں آتا
ضلع جمعیۃ کےنائب صدر نےاپنی قیمتی نصیحتوں میں کہاکہ آپ نوجوان اپنے بڑوں کے کارناموں اور تاریخوں کو پڑھیے آپ کو معلوم ہو گا کہ دنیا میں جتنے بھی انقلاب لانے والے شخص تھے وہ پچاس یا ساٹھ سال کے نہیں تھے ، بلکہ آپ ہی کے عمر کے تھے یعنی بیس سے چالیس کے درمیان ۔آپ محمد بن قاسم،صلاح الدین ایوبی اور طارق بن زیاد وغیرہ جیسے اولوالعزم کی تاریخ پڑھیں ،آپ اپنے اندرگرمی محسوس کریں گے آپ کو لگے گا کہ ہمیں بھی ملت کے لئے کچھ کرنا چاہئے۔ اس لئےاپنے اندر ایک انقلابی فکر پیدا کریں’تاکہ آپ بھی اپنے گاؤں،سماج اور معاشرے کے لیے کارہائے نمایاں انجام دے سکیں اور ہرحال میں اپنے سے بڑوں سے جڑ کر رہنے کی کوشش کیجئے اور زندگی کے ہر موڑ پر ان سے رہنمایی حاصل کیجیے
ان خبروں کو بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
آخرمیں انہوں نے نوجوانوں سے یہ بھی کہا کہ آپ کی نسبت جمعیۃ علماء سے جڑی ہوئی ہے اوریادرکھئےکہ جمعیۃ علماء محبت ، خدمت ، جرئت ، عزیمت ، دعوت اور انسانیت کا نام ہے ،جمعیۃ علماء کی یہ وہ خوبیاں ہیں جن کا اعتراف اپنوں سے زیادہ غیر کرتے رہے ہیں ، آپ سب بھی ان خوبیوں کا نمونہ بنئے۔
اخیر میں مہمان مکرم حضرت مفتی صاحب کی دعا پرمجلس بخیر وخوبی اختتام پزیر ہوئی۔واضح رہے کہ جمعیۃ علماء مٹی ہانی بلاک کے تحت نوجوانوں کو جوڑ کر ان میں مثبت اور صالح فکر پیدا کرنے کی کو شش بلاک کی ہر بستی میں جاری ہے ، اس سے سماج کے بااثراور تعمیری خیال کے لوگوں میں اچھے نتائج کی امید کی جارہی ہے ۔
عبد الرحیم ثانی قاسمی، سکریٹری برائے رابطہ عامہ،جمعیۃ علماء مٹی ہانی بلاک،بیگوسراے
ان خبروں کو بھی پڑھیں
ان خبروں کو بھی پڑھیں