اہم خبریںبہارپٹنہمظفر پور

نتیش کمار کے وزیر کا مطالبہ، مسجد کے لاؤڈ اسپیکرز بند کئے جائیں

  • اذان کے دوران لاؤڈ اسپیکر کی اونچی آواز سے مسئلہ ہوتا ہے، اسے روکا جائے: بہار کے وزیر جنک رام کا مطالبہ

پٹنہ : سیکولر کہنے جانے والے نتیش کماربھی لگتا ہے کہ فرقہ پرستوں کے دباؤ میں ہیں ۔ان کے وزراء لگاتار متنازعہ بیانات دے رہے ہیں لیکن نتیش کمار چپ تماشائی ہیں ۔اب نتیش کمار کے وزیر جنگ رام نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگائی جائے ۔

واضح ہو کہ بہار میں ہندوؤں کے تہوار کے موقعہ پررات بھر ڈی جے بجتے رہتے ہیں لیکن نتیش کمار کے وزیر کوصرف مسجد یادآئی ہے ۔ بہار حکومت میں بی جے پی کوٹے کے وزیر جنگ نے بابا صاحب امبیڈ کر کے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں کے تہوار کے دوران ڈی جے اور تیز رفتار گاڑیوں پر پابندی عائد ہے ۔ اسی آئین کا حوالہ دیتے ہوئے مساجد سے بلند آواز میں بجانے والے لاؤڈ اسپیکر پر بھی پابندی لگائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

بہار حکومت کے وزیر جنک رام جو جمعرات کو مظفر پور پہنچے ،نے کہا ہے کہ دیگر برادریوں کے خاندان بھی مساجد کے آس پاس رہتے ہیں ۔ اس میں طلبہ کی بھی بڑی تعداد ہے ۔ صبح سویرے مساجد میں اونچی آواز کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کر دیتے ہیں ۔ میں وزیر اعلی نتیش کمار کی حکومت میں وزیر ہوں اور مجھے اس سلسلے میں شکایات ملتی رہتی ہیں ۔

جنک رام نے کہا ہے کہ ایک طرف جب آپ بابا صاحب کے آئین کا حوالہ دے کر طبقاتی میلے میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگاتے ہیں تو وہیں مساجد میں بھی لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگنی چاہیے ۔

اس سے قبل مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے بھی ریاستی حکومت کو ہفتے کے روز مساجد میں لاؤڈ اسپیکر بجانے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ہفتے کے روز مطالبہ کیا کہ مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کو بند کر دیا جائے۔ اگر ایسا جلد نہیں ہوتا ہے تو وہ ہنومان چالیسہ کو اونچی آواز میں بجوائیں گے ۔

یہ بھی پڑھ سکتے

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button