ارریہاہم خبریںبہارپٹنہ

مکیش ساہنی کی تیجسوی کو وزیر اعلیٰ عہدے کی مشروط پیشکش: شرائط اگر منظور ہو، تو ہم ساتھ آنے کو ہیں تیار

پٹنہ 18 مارچ (قومی ترجمان) نتیش حکومت کے کابینہ وزیر اور وکاس انسان پارٹی (وی آئی پی) کے قومی صدر مکیش ساہنی نے لالو پرساد یادو سے ہمدردی ظاہر کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کو ایک بڑی پیشکش کی ہے۔ مکیش ساہنی نے کہا ہے کہ اگر تیجسوی یادو بہار کے وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں اور وی آئی پی کی حمایت چاہتے ہیں تو انہیں لگاتار 5 سال وزیر اعلیٰ بنے رہنے کا خواب ترک کرنا ہوگا ۔

مکیش ساہنی نے کہا کہ اگر تیجسوی یادو انہیں ڈھائی سال اور اتنے ہی دنوں کے لیے مجھے وزیراعلیٰ بنانے پر راضی ہوجاتے ہیں تو (وی آئی پی) ہم ان کی حمایت کریں گے۔ مکیش ساہنی نے کہا کہ وہ ہمیشہ لالو پرساد یادو پر یقین رکھتے ہیں اور لالو ان کے دل میں رہیں گے۔ ان کی لڑائی بہار میں پسماندہ دلتوں کے حقوق کو لے کر ہے اور تیجسوی یادو چاہتے ہیں کہ صرف وہ وزیر اعلیٰ بنیں اور کوئی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جب تک اس کے اور میرے درمیان اختلاف ہے ہم ایک دوسرے سے دور رہیں گے۔ جس دن تیجسوی یادو ڈھائی سال کے لیے وزیر اعلیٰ کے مشورے کو قبول کریں گے ہم ان کے ساتھ آ جائیں گے۔

مکیش ساہنی نے کہا کہ ضروری نہیں کہ مکیش ساہنی سی ایم بنیں۔ کسی بھی دلت کو وزیراعلیٰ بنائیں مجھے قبول ہوگا ۔ مکیش نے کہا کہ میں پھول نہیں ہوں اور مجھے پھول سمجھنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، ‘میں سن آف ملاح’ نشاد کا بیٹا ہوں، جو ندی کے طغیانی لہروں کے خلاف تیرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔ اس لیے مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ کوئی کچھ کہے۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

وزیر نے کہا کہ ہم حق اور حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے اور اگر سوئی کے ناکے کے برابر بھی حق ہے تو میں ہمیشہ اس حق کے لیے لڑوں گا۔

مکیش ساہنی نے کہا کہ لالو پرساد یادو سماجی انصاف کے حامی رہے ہیں۔ لالو یادو ہمیشہ سماجی انصاف کے لیے لڑتے رہے ہیں۔ میں نے اسے دیکھ کر سیاست سیکھی ہے۔ ہم لالو پرساد یادو کی انگلی پکڑ کر یہاں پہنچے ہیں اور اگر میں یہاں آیا ہوں تو انہیں کیسے بھول سکتا ہوں۔ بھلے ہی راستے الگ ہوں لیکن لالو جی ہمیشہ دل میں رہتے ہیں۔

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button