دربھنگہ

موسلادھار بارش کے سبب عام زندگی متاثر، سڑکوں پربنے گڑھے میں پانی جمع رہنے سے لوگوں کا گزرمشکل

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
جمعہ کو سہ پہر ہوئی موسلادھار بارش سے سنگھواڑہ اور جالے بلاک حلقہ میں عوامی زندگی متاثر ہوگئی ہے۔ بارش کے سبب 3  بجے کے بعد سڑکوں و بازاروں میں سناٹا چھایا رہا وہیں مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے سبب راہگیروں کو کافی دشواری اٹھانی پڑی۔ شکر پور میں نالا جام ہونے کی وجہ سے سڑک جھیل میں تبدیل ہوگئی ہے۔بھرواڑہ سے شکر پور، رام پٹی،راجو،انکھولی ، بیل پکونہ جانے والی سڑک پر جگہ جگہ گڑھے ہو نے کی وجہ سے بھرواڑہ خان محلہ،شکر پور نیم چوک،شکر پور دگھڑ ٹولہ، رام پٹی بازار پر برسات کا پانی جمع ہونے کے سبب سڑک خستہ ہو چُکی ہے۔ سڑک کی خستہ حالی سے آئے دن بائیک سوار، سائیکل سوار اس سڑک پر حادثے کا شکار ہو رہیں ہیں۔ حالانکہ اس سڑک کی تعمیر تین سال قبل ہی ہوئی ہے اور حالات یہ ہے کہ پیدل چلنے والے راہگیروں کو اُتنی ہی پریشانی جھیلنی پڑتی ہے جتنی کہ بائیک سوار یا سائیکل سوار کو چار چکہ سواری گاڑی کو اس راستے سے گزرنے کے لئے کافی مشقت اٹھانی پڑتی ہے خاص کر آٹو سے سفر کرنے والے مسافر کو ہمیشہ یہ اندیشہ لگا رہتا ہے کہیں کوئی حادثہ رونما نہ ہو جائے۔ بیل پکونہ کے محمد شکیل نے بتایا کہ تقریباً اس سڑک سے پانچ سے چھ گاؤں کی عوام بھرواڑہ بزار اپنی ضروریات کا سامان لینے کے لئے پہنچتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button