اہم خبریںبہارپٹنہدربھنگہ

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف آرجے ڈی کا سنگھواڑہ میں سخت احتجاجی مظاہرہ

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) ملک میں بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور بڑھتے جرائم کے خلاف ریاستی آر جے ڈی کے اعلان پر سنگھواڑہ بلاک کے آر جے ڈی صدر کی سربراہی میں مظاہرہ کرتے ہوئے آر جے ڈی کے کار کنان نے ریاستی حکومت و مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار و وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کیا ۔ جس میں آر جے ڈی کے کار کنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی کے بلاک صدر وصی احمد باسط نے کہا کہ مرکزی حکومت و ریاستی حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی آج عروج پر ہے جسکی مار عوام جھیل رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اتنی زیادہ بیروزگاری بہار میں ہے کہ لوگوں کو اپنا اور اپنے اہلِ خانہ کی پرورش کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار بہار کی عوام کی پریشانی کو نہیں دیکھ پارہے ہیں جو بہت شرمناک ہے وہیں وہیں آر جے ڈی کے ضلع ترجمان امیت سہنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول،ڈیزل اور گیس سلینڈر کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے عام آدمی کا جینا دشوار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگ زیادہ بے بس محسوس کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بڑے بڑے سرما یہ داروں کے خزانہ کو بھرنے میں لگی ہے ۔اس موقع پر رگھو نند ن پرساد، محمد اظہر احمد، محمد ارشدمرغوب، سرفراز عالم،تبریز، آفتاب، مہتاب صدیقی، آکاش کمار،ابھے یادو، سریش پاسوان غوث الاسلام، شیو جی داس، بیکاو داس، رنجیت منڈل، بیدھناتھ منڈل، محمد امین، نریش یادو، سریش پاسوان دیگر نے خطاب کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button