اہم خبریںعالمی خبریںعجیب و غریب

ملائیشیا کے وزیر نے کہا- ضدی بیویوں کے ساتھ نہ سوئیں اور ان کی شائستگی سے کریں پٹائی،جانیں ملائشیا کی وزیر نے اور کیا سب کہا؟

ضدی بیویوں کے ساتھ نہ سوئیں : وزیر برائے خواتین

کوالالمپور۔ ملائیشیا کی وزیر خواتین سیتی جیلاح محمد یوسف نے شوہروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی "ضدی بیویوں ” بیویوں کو "غیر مہذب” رویے کے لیے تادیباً ان کو شائستگی سے ماریں۔ سیتی جیلاح ملائیشیا کی نائب وزیر برائے خواتین ، خاندان اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ہیں۔ اس کے بیان کی بڑے پیمانے پر تنقید ہو رہی ہے ۔

گھریلو تشدد کے الزام میں ان کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی ہو رہا ہے اور تنقید بھی ہو رہی ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے مردوں سے کہا کہ وہ اپنی بیویوں سے بات کر کے نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ اگر اس کی بیوی اس نصیحت پر عمل کرنے سے انکار کرے تو تین دن تک اس کے ساتھ نہ سوئے۔ اگر علیحدہ سونے کے بعد بھی وہ اپنا رویہ نہ بدلے تو شوہر کو سختی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button