POSTS
مزدوری کی رقم کا مطالبہ کرنے پر 24 سالہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) دربھنگہ میں ایک بار پھر مزدوری کا پیسہ مانگنے پر ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا ہے۔یہ معاملہ لہیریاسرائے تھانہ علاقہ کا بتایا جا رہا ہے ۔مقتول ٹاون تھانہ کے مرزاپور رہائشی 24 سالہ راہل کمار جھا ویریندر ناتھ جھا کا لڑکا تھا ۔جس کے بارے میں کہا گیا ہے وہ لہیریاسرائے کے بیل بھدر پور میں ایک ڈاکٹر کے یہاں تقریبا 15 دن سے کام کر رہا تھا۔ راہل کے والد دہلی میں مزدوری کرتے ہیں۔ راہل بھی حال ہی میں دہلی سے آیا تھا۔ کھانے پینے کی پریشانی کی وجہ سے وہ مزدوری کا کام کر رہا تھا۔ پیر کی رات انہوں نے ڈاکٹر سے اپنی اجرت طلب کی تھی لیکن الزام ہے کہ ڈاکٹر نے دینے سے انکار کردیا تھا اور اس کی بے رحمی سے پٹائی کردی تھی۔تشویشناک حالت اسے ڈی ایم سی ایچ لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
فوٹو۔