تعلیم و روزگاردربھنگہسمستی پورگوپال گنجمشرقی چمپارنمظفر پورمغربی چمپارنویشالی

مختصر رپورٹ : چوتھا مشاورتی و انتخابی اجلاس۔مظفرپور۔تنظیم ابنائے ندوہ بہار

مظفر پور (قومی ترجمان) لحمدللہ ترہت کمشنری کا مظفرپور میں ہونے والا چوتھا مشاورتی و انتخابی اجلاس نہایت کامیاب رہا۔ شرکاء اگرچہ جتنے ہونے چاہئے تھے اتنے نہیں پہونچ سکے۔ لیکن جتنے پہونچے وہ سب کے سب نیک جذبہ اور خلوص نیت کے ساتھ تشریف لائے، حتی کہ دربھنگہ،پٹنہ اور کوسی کمشنریوں سے بھی احباب پروگرام کی اہمیت و افادیت کو محسوس کرتے ہوئے اس شدت کی گرمی کے باوجود تشریف لائے۔

پروگرام خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے پورے ایجنڈوں پر مکمل طور پر کھلے ماحول میں ڈسکیشن کرتے ہوئے وقت مقررہ پر دوپہر ایک بجے مکمل ہوگیا۔

اور مقامی شرکاء نے کمشنری سطح کے انتخابی عمل کو بحسن و خوبی انجام دیا. جسکے نتیجہ میں ترہت کمشنری کے سینیر ترین ندوی یعنی سنہ اسی کی دہائی میں ندوہ سے فراغت حاصل کرنے والے اور فراغت کے بعد سے مسلسل تعلیم و تربیت کے میدان میں خدمات انجام دینے والے مولانا نظیر صاحب ندوی کو اتفاق رائے سے تنظیم ابنائے ندوہ بہار ترہت کمشنری کا صدر، مولانا معین رشید احمد صاحب، مولانا حامدحسین ندوی اور مولانا ابوالحسنات ندوی کو نائبین صدور ، مولانا قمر عالم ندوی ویشالی کو جنرل سکریٹری اور مولانا ریاض الدین ندوی مظفرپوری کو خازن اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔ اور اسکے بعد حسب دستور اراکین عاملہ کا انتخاب عمل میں آیا۔

میزبانوں نے تمام طرح کے انتظامات الحمدللہ بہت ہی اچھے انداز میں کیا تھا۔

اللہ تعالیٰ تمام حاضرین کو مادر علمی کے مشن اور پیغام کو عام کرنے کیلئے قبول فرمالے۔ تنظیم کے مرکزی ذمہ داران کی جانب سے سبھی شرکا اجلاس بطور خاص نو منتخب عہدہ داران و ذمہ داران کو بہت بہت مبارکباد۔
والسلام۔
نجیب الرحمن ململی ندوی
لکھنؤ (نزیل گوپال گنج بہار)15/05/2022

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button