POSTS

محکمہ ایکسائز کو ملی بڑی کامیابی ، کار اور پک اپ کے ساتھ بھاری مقدار میں شراب ضبط

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
ضلع میں شراب کا کاروبار مسلسل جاری ہے۔  پولیس اور محکمہ ایکسائز کی سختی کے دعوے کے باوجود شراب  تاجروں کو اس کا کوئی خوف  نہیں ہے۔ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ جہاں بھی شراب کی ایک بڑی مقدار ضبط کی جاتی ہے۔ تاجر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوجاتا ہے۔
منگل کو بھی ایکسائز کی ٹیم  نے صدر تھانہ کے این ایچ 57 پر رمسلا موڑ کے قریب سے ایک کار اور پک اپ وان سے کثیر مقدار میں ممنوعہ شراب ضبط کی ہے جبکہ کاروباری پکڑ سے باہر رہا۔ایکسائز انسپکٹر سودیشور لال نے بتایا کہ پٹنہ ہیڈ کوارٹر سے موصولہ ہدایات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی ٹیم روزانہ صبح 2 بجے سے صبح 9 بجے تک سڑکوں پر چیکنگ مہم چلاتی ہے۔  اسی مہم کے دوران منگل کی صبح 4 بجے کے لگ بھگ صدر تھانہ کے رمسلا میں JH15A 0011 نمبر کی لاوارث کار کی تلاشی کے دوران 7 کارٹونوں میں رکھی 60 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔اسی طرح
اس پک اپ گاڑی نمبر بی آر 077 جی 8918 میں تقریبا 600 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد ہوئی ہے۔
محکمہ ایکسائز نے شراب کے ساتھ دونوں گاڑیاں ضبط کر لی ہیں اور شراب فروشوں کا بھی سراغ لگائے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button