POSTS

محبوبہ مفتی کا حکومت پر کشمیریوں کو پریشان کرنے کا الزام

سری نگر : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت اور جموں کشمیر پر کشمیریوں کو پریشان کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر ، جموں قومی شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو روکنے کے بعد اب قبائیلوں اور ان کے مویشیوں کی نقل وحمل میں مداخلت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ جموں کشمیر کے ہر شہری اور ہر طبقے کو نقصان پہنچانے اور پریشان کرنے پر پابند ہے ۔ انہوں نے حکومت اور ریاستی انتظامیہ پر اپنی برہمی کا اظہار ٹویٹ کے ذریعہ کیا۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ پھلوں سے بھرے ٹرکوں کو کئی روز تک جان بوجھ کر روک کر رکھا گیا جس کی وجہ سے اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو بے تحاشا نقصان پہنچا ، اب لیفٹینٹ گورنر کا انتظامی قبائیلوں اوران کے مویشیوں کی نقل وحمل میں مداخلت کر رہا ہے ۔

خیال رہے کہ ضلع انتظامیہ رام بن کے مطابق نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کو سری نگر ، جموں قومی شاہراہ پر پیدل سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی یضلع مجسٹریٹ رام بن نے ٫ ۲۴ ستمبر کو اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا کہ نقل مکانی کرنے والے خاندان توجہ دیں … قومی شاہراہ پر پیدل سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، اپنے مال مویشیوں کو نوگام بانہال ٹاپ ٹنل سے آرٹی سی گاڑیوں میں لے جائیں اور بانہال کے ایس ڈی ایم کے ساتھ رابطہ کریں “ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس نے بھی حکومت پر تنقید کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بے حسی کی وجہ سے سیب اور ڈرائی فروٹ کے کاروبارکوشد ید نقصان پہنچ رہا ہے ۔

پارٹی کے جنرل سیکریٹری علیمحمد ساگر نے پارٹی ہیڈ کوارٹرز پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیبوں کو باہری منڈیوں میں لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ ایک بہت سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔افسوس کی بات ہے کہ ان ٹرکوں کی آسان نقل وحرکت کیلئے حکومت ابھی تک کوئی بھی ٹھوس اقدام اٹھانے میں ناکام رہی ہے اور تمام احکامات اور اعلانات کاغذی گھوڑے ہی ثابت ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر حکومت آۓ دن ہارٹی کلچر کی ترقی کے دعوے کر رہی ہے لیکن دوسری جانب اس طبقہ کے لوگوں کو اندھیروں میں دھکیلنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ اس صنعت کے ساتھ وابستہ ہے لیکن حکومت کو ان کی ذرابھی پروانہیں ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button