اہم خبریںبین ریاستی خبریںدہلی

لیو اِن ریلیشن شپ کا بدترین شاخسانہ: لیو ان پارٹنرخاتون کی 13سالہ لڑکی کو مستقل بناتا رہاہوس کا نشانہ، رنگے ہاتھ گرفتار


دہلی ، 14 جنوری : ( قومی ترجمان/ ایجنسیاں ) راجدھانی میں ایک لرزہ خیز دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ۔ یہاں خاتون کے ساتھ لیو ان میں رہنے والے شخص اپنے ہی ساتھی کی 13 سالہ معصوم بیٹی کو اپنے ہوس کا نشانہ بناتا رہا ، بعد میں خاتون نے خود ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا ۔ پولیس سے شکایت کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کے شوہر کی چند سال قبل موت ہو گئی تھی ۔


اس کے ساتھ متاثرہ کا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے اور اس کی کونسلنگ بھی کی جارہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے ۔ متاثرہ کے والد کا تین سال قبل انتقال ہو گیا تھا ۔ اس کے بعد ایک شخص اس کی ماں کے ساتھ لیو ان ریلیشن شب میں رہنے لگا ۔


خاتون ہسپتال میں کام کرتی ہے اور بعض اوقات رات کی شفٹ بھی کرتی ہے ۔ ایسے میں جب بھی خاتون نائٹ شفٹ میں ہوتی تھی ، ملزم اپنی ہوس پوری کرتا تھا ۔ وہ مستقل نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی عمل انجام دیتا تھا ، ملزم نے نابالغہ کو دھمکی بھی دیتا تھا ۔


کچھ دنوں تک معصوم نے خوف کی وجہ سے اپنی ماں کو کچھ نہیں بتایا ۔ لیکن جب ملزم اپنی حرکات سے باز نہ آیا ، تو لڑکی نے ے اپنی ماں کو ملزم کی کرتوتوں سے آگاہ کردیا ۔ اس کے بعد خاتون نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا منصوبہ بنایا اور رات کو دفتر جانے کا کہہ کر گھر میں ہی چھپ گئی ۔


اس کے بعد جیسے ہی ملزم نے لڑکی کے ساتھ غلط کام کرنا شروع کیا تو خاتون نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کو اس کی اطلاع کردی ، پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button