- حراست میں لی گئی لڑکی دارالحکومت پٹنہ کے سلطان گنج میں رہتی ہے۔ یہاں اس کی ماں بھی اس کے ساتھ رہتی ہے۔
لڑکی کی سینڈل سے پٹنہ ایئرپورٹ پر مچ گئی ہلچل ، آئی تھی بنگلور کی فلائٹ پکڑنے
پٹنہ، 30 جنوری : بنگلور جانے کے لیے جمعہ کو پٹنہ ایئرپورٹ پر پہنچی لڑکی کو جانے سے روک دیا گیا۔ لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے سوتیلے باپ سے ملنے جارہی ہے۔ دراصل جب لڑکی فلائٹ پکڑنے پہنچی تو اس کے ہینڈ بیگ سے سینڈل برآمد ہوئی۔ اس سینڈل کی وجہ سے اسے جانے سے روک دیا گیا کیونکہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ سینڈل میں بیٹری والا جی پی ایس اور سم کارڈ ہے۔ جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔
حراست میں لی گئی لڑکی دارالحکومت پٹنہ کے سلطان گنج میں رہتی ہے۔ یہاں اس کی ماں بھی اس کے ساتھ رہتی ہے۔ لڑکی نے اپنا نام صنوبر پروین بتایا ہے۔ اس کی عمر 20 سال بتائی جا رہی ہے۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کی ابھی شادی نہیں ہوئی۔ فی الحال اہلکار سینڈل کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
تفتیش کے دوران پکڑی گئی ۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
بتایا جاتا ہے کہ ایئرپورٹ پر چیک ان کرنے کے بعد لڑکی سیکیورٹی ہولڈ ایریا میں چلی گئی۔ وہاں سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے ہینڈ بیگ کو اسکین کیا تو بیپ کی آواز آئی۔مشکوک سمجھ کر جانچ کی گئی ۔ اس کے بعد ہینڈ بیگ سے سینڈل کا ایک جوڑا ملا۔ جی پی ایس سے چلنے والی ڈیوائس میں سینڈل کے تلے میں سم تھی۔ اس کے بعد سینئر افسران کو اطلاع دی گئی۔
اطلاع ملتے ہی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اسپیشل برانچ، آئی بی سمیت قومی سلامتی سے متعلق کئی ایجنسیوں کے اہلکار مذکورہ لڑکی سے پوچھ گچھ کے لیے ایئرپورٹ تھانے پہنچے۔ خدشہ ہے کہ لڑکی کا تعلق دہشت گردوں سے ہوسکتا ہے۔
پولیس کی ایک ٹیم پٹنہ میں لڑکی کے گھر بھی گئی ۔ گھر کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ وہ پٹنہ میں کرائے پر رہتی ہے۔ سکریٹریٹ کے اے ایس پی کامیا مشرا کی قیادت میں ایک ٹیم لڑکی کے موبائل سے ملے نمبروں کی لوکیشن لے کر مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ جمعہ کی دوپہر تقریباً دو بجے لڑکی پٹنہ ایئرپورٹ سے بنگلور جانے کے لیے آئی تھی۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں