اہم خبریںبہاربین ریاستی خبریںپٹنہدہلی

لالو پرساد کے بیٹے تیجسوی یادو شادی کے بندھن میں بندھیں گے، کل دہلی میں ہوگی منگنی

پٹنہ (قومی ترجمان) لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے اور بہار قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی منگنی یعنی انگوٹھی کی تقریب جمعرات کو دہلی میں ہونے جا رہی ہے۔

لالو خاندان سے متعلق معتبر ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق یہ فیملی پروگرام دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی منگنی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ معلومات کے مطابق لالو خاندان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کی منگنی میں لالو پرساد یادو، ماں رابڑی دیوی، میسا بھارتی سمیت ان کے خاندان کے تمام افراد شامل ہوں گے۔

اس کو بھی پڑھیں

20 سالہ خاتون نے 77 سالہ مرد کو دل دے دیا ، آن لائن ہوئی محبت ، اب شادی کا انتظار!https://qaumitarjuman.com/20-سالہ-خاتون-نے-77-سالہ-مرد-کو-دل-دے-دیا-،-آن

تیجسوی یادو کی شادی کے بارے میں گزشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن انہوں نے اشاروں اشاروں میں کہا تھا کہ وہ 2020 کے انتخابات اور والد کی ضمانت کے بعد ہی زندگی کی نئی اننگز شروع کریں گے۔ تیج پرتاپ یادو کی شادی کے طویل وقفے کے بعد اب لالو خاندان میں ایک بار پھر شہنائی بجنے جا رہی ہے۔

جانئے تیجسوی یادو کے بارے میں : لالو پرساد یادو کے دو بیٹے ہیں۔ تیج پرتاپ یادو اور تیجسوی یادو۔ تیجسوی یادو بہار میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں۔ وہ راگھوپور سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ 2015 سے 2017 تک بہار کے نائب وزیر اعلیٰ بھی رہے۔ تیجسوی یادو آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں۔ وہ جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ ساتھ ہی ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو بھی حسن پور سے ایم ایل اے ہیں۔

اس کو بھی پڑھیں : ان مشہور اداکاراؤں نے اپنایا اسلام دھرم https://qaumitarjuman.com/ان-مشہور-اداکاراؤں-نے-اپنا-مذہب-تبدیل-ک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button