سمستی پور

غلام ربانی دوسری مرتبہ جدیو اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری منتخب

میں پارٹی کی جانب سے دی گئی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کے لیے پابند عہد رہوں گا،غلام ربانی

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)صوبہ بہار میں جد یو کے تنظیم کو تیزتر و مستحکم بناکر اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کا کام کرونگا یہ باتیں جدیو اقلیتی سیل کے دوسری بار ریاستی سکریٹری منتخب کئے جانے پر غلام ربانی نے کہیں انہوں نے کہا کہ مجھے جو پارٹی کی جانب سے دوسری بار ذمہ داری دی گئی ہے اسے میں بخوبی نبھانے کے لیے پابند عہد رہوں گا، انہوں نے کہا ہے کہ غریب غرباء و اقلیت کو خوشحال بناکر بہار کے وزیر اعلیٰ مرد ترقیات نتیش کمار کے خوابوں کا ترقی یافتہ بہار بنانے کے لئے کوشاں رہونگا انہوں نے جدیو تنظیم کے تئیں مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریاستی صدر اومیش کشواہا،وزیر تعلیم وجے کمار چودھری،اقلیتی ریاستی صدر محمد جمال میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے انہیں دوسری بار جد یو اقلیتی سیل ریاستی سکریٹری بنانے جانے پر جدیو اقلیتی سیل کے ضلع صدر مولانا محمد اظہار اشرف،جدیو لیڈر مولانا نوشاد علی رضوی،محمد صدام حسین کارو اقلیتی بلاک صدر ودیاپتی نگر،مولانا محمد ممتاز،محمد گڈو،محمود عالم شبنم،بلاک صدر ہریش پرساد سنگھ،محمد توقیر،یوتھ بلاک صدر ودیاپتی نگر ونود کمار سنگھ،محمد کلام،مکھیا رتن کمار،موکول چودھری،محمد سجاد،ڈاکٹر انیل رائے،وغیرہ نے مبارک باد پیش کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button