
دستوری حقوق کی حفاظت اور شرعی قوانین میں مداخلت روکنے کے لئے مدارس اسلامیہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت:ابوالکلام قاسمی شمسی
موجودہ وقت میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیوی تعلیم سے بھی بچے بچیوں کو آراستہ کرنا ذمہ داران مدارس کی اہم ذمہ داری :محمد جابر حسین قاسمی
دربھنگہ (عبدالخالق قاسمی) ضلع کے جالے بلاک کا مردم خیز گاؤں دوگھرا میں البشارت الکریمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام معھدالصالحات مدنی نگر دوگھرا کا سنگ بنیاد مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی سابق پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی پٹنہ ،مولانا محمد باقی باللہ کریمی ، حافظ محمد ناظم رحمانی ، مولانا محمد نعمت اللہ قاسمی سمیت دیگر گاؤں کے معزز لوگوں نے مشترکہ طور پر اپنے ہاتھوں سے رکھا۔
یہ بھی پڑھیں
- ” تاریخ عزیمت کے ایک عہد کا خاتمہ "
- وسطانیہ،فوقانیہ ومولوی امتحانات 2024 کے لیے رجسٹریشن و فارم بھرنے کا آغاز، 25 ستمبر سے رجسٹریشن شروع
- نگاہوں نے زمیں پر آسماں دیکھا (پہلی قسط) 🖊ظفر امام
اس موقع سے سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی نے کہا کہ ملک و ملت کے حالات آج کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ملک کا حال یہ ہے کہ مسلمانوں کے حساس مذہبی مسائل کو کھڑا کر کے سادہ لوح عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے ایسے پر خطر دور میں دستوری حقوق کی حفاظت اور شرعی قوانین میں مداخلت کو روکنے کے لئے مدارس اسلامیہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مولانا محمد جابر حسین قاسمی بانی معھدالصالحات نے کہا کہ آج ملک و ملت کے حالات کے پیش نظر مدارس اسلامیہ میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیوی تعلیم سے بچے بچیوں کو آراستہ کرنا ملک میں پھیلے تمام مدارس اسلامیہ کے نظماء کی اہم ذمہ داری ہے تبھی جاکر ہم ملکی حالات سے نمٹ سکتے ہیں معھدالصالحات کی بنیاد بھی دور حاضر میں مدارس اسلامیہ کے تقاضے کے پیش نظر رکھی گئی ہے اللہ اس مشن کو کامیاب کرے
معھدالصالحات کے ناظم انجینیر محمد حماد صدیقی نے کہا کہ معھدالصالحات مدنی نگر دوگھرا جالے دربھنگہ سے مقامی اور غیر مقامی لڑکے لڑکیوں کو دینی وعصری تعلیم و تربیت سے آراستہ کرایا جائے گا اور سلائی کرھائی اور کمپیوٹر کی تعلیم و تربیت دی جائے گی تاکہ بچے بچیاں اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنی زندگی کو بہتر سے بہتر انداز میں گزار سکے
انہوں نے مزید کہا کہ اس مدرسہ سے نہ صرف مقامی بچے بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں سہولت ہو گی بلکہ ارد گرد کے گاؤں کی بچے بچیوں کو بھی دینی وعصری تعلیم و تربیت سے آراستہ ہوکر اپنے دیگر گھر کے لوگوں کو بھی تعلیم سے آراستہ کر سکے گی اس سنگ بنیاد میں مولانا محمد اسرار صاحب شگفتہ،مولانا محمد مستقیم ندوی،حافظ شبیر،مولانا فضل اللہ ندوی،حافظ نقی امام مولانا شہاب الدین کے علاوہ مقامی و علاقائی علمائے کرام موجود تھے۔
یہ بھی پڑھ سکتے
- ” تاریخ عزیمت کے ایک عہد کا خاتمہ "
- وسطانیہ،فوقانیہ ومولوی امتحانات 2024 کے لیے رجسٹریشن و فارم بھرنے کا آغاز، 25 ستمبر سے رجسٹریشن شروع
- نگاہوں نے زمیں پر آسماں دیکھا (پہلی قسط) 🖊ظفر امام
- بہار مدرسہ بورڈ : اعلان برائے اسکروٹنی فوقانیہ و مولوی امتحانات 2023
- بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحانی پیٹرن میں کی جائیں گی مزید تبدیلیاں، ووکیشنل کورسز بھی شروع ہونے کی امید
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

