بہارتازہ خبرتعلیم و روزگار

طلباء و طالبات کے لیے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے جاری کیا اہم اعلان

طلباء و طالبات کے لیے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے جاری کیا اہم اعلان

پٹنہ ۔ ڈاکٹر محمد نور اسلام، کنٹرولر آف اکزامنیشن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے بحکم چیئر مین اطلاع دی ہے کہ ریاست بہار کے مختلف ضلعوں میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے ملحقہ امداد یافتہ و غیر امداد یافتہ مدرسہ کے درجہ وسطانیہ میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء وطالبات کے ذریعہ قبل میں امتحان کے انعقاد میں اپنائے جانے والے طریقہ کار سے دفتر کو دشواری پیش آرہی تھی۔ اس لئے اس پر تبادلہ خیالات کے بعد ایسا محسوس کیا گیا کہ جدید طریقہ کار کی بنیاد پر درجہ وسطانیہ کے امتحان کیلئے رجسٹریشن کیا جائے۔

اس سلسلے میں رجسٹریشن کے طریقہ کار میں ضروری اصلاحات کئے گئے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں نئے طریقہ کار کا استعمال سال 2023 کے منعقد ہونے والے ایولیوشن ( امتحان ) میں کیا جائے گا۔

مدرسہ کے رجسٹریشن اور طلباء و طالبات کے رجسٹریشن کے طریقہ کار میں درج ذیل اصلاحات کئے گئے ہیں:۔

1 ۔ سب سے پہلے مدرسہ کا رجسٹریشن : طلبا و طالبات کے آن لائن رجسٹریشن کرانے کے قبل مدرسہ کے صدر مدرس کو مدرسہ کا رجسٹریشن کرانا ہوگا جس کے لیے صدر مدرس کو آن لائن رجسٹریشن فارم بھرنا ہوگا ۔ اس کے بعد انہیں یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ مدرسہ بورڈ کے ذریعے فراہم کیا جائے گا ۔(جس طرح فوقانیہ اور مولوی کے لیے رجسٹریشن کے لیے ہوا تھا)

2. طلباء و طالبات کا رجسٹریشن : مدرسہ کے رجسٹریشن کے بعد مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے ذریعے مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ bsmeb.org پر موجود Candidate Registration Application فارم کو ڈاؤن لوڈ کر کے اس میں مانگی گئی ضروری اطلاعات کا اندراج کر مدرسہ کے صدر مدرس کو موصول کرائیں گے۔ اس کے بعد صدر مدرس کے ذریعہ مدرسہ کے ریکارڈ سے طلبا و طلبات کی تفصیل کی جانچ کی جائے گی جس کے بعد صدر مدرس کے ذریعہ طلبا و طالبات کا رجسٹریشن اپنے سطح سے Madrasa Dash Board پر آن لائن کیا جائے گا۔ (ii)۔ مدرسہ کے صدر مدرس طلباء و طالبات کا درجہ وسطانیہ کا رجسٹریشن و فارم بھرنے کیلئے Madrasa Dashboard میں موجود لنک (Wastania Exam-2023 Apply New Form ) کا استعمال کریں گے۔

3۔ آزاد طلباء و طالبات کا رجسٹریشن : آزاد طلباء و طالبات وسطانیہ ایولیوشن (امتحان) میں شامل ہونے کیلئے بھی ریگولر طلباء و طالبات کی طرح رجسٹریشن کیلئے ضروری اطلاعات Candidate Registration Application فارم میں بھر کر مدرسہ کے صدر مدرس کو موصول کرائیں گے۔ صدر مدرس آزاد طلبا و طالبات کا وسطانیہ ایولیوشن فارم بھرنے سے قبل ان کا پرائیویٹ پر ٹیشن نمبر حاصل کریں گے۔ سبھی طلبا و طالبات کو ایولیوشن ( امتحان ) میں شامل ہونے کیلئے نئے طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن کرایا جانا لازمی ہوگا ۔

اس کے علاوہ کسی دوسرے ذرائع سے ایولیوشن میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جناب محمد سعید انصاری سکریٹری مدرسہ بورڈ نے ریاست بہار کے درجہ وسطانیہ معیار کے مدرسہ کے صدر مدرس کو مطلع کیا ہے کہ درج بالا نئے طریقہ کار کے مطابق ریگولر / آزاد طلبا و طالبات کا ایولیوشن فارم بھرنا یقینی بنائیں۔ مدرسہ کے آن لائن رجسٹریشن کیلئے مورخہ 21.11.2022 سے 30.11.2022 تک تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ وہیں آزاد امیدوار پرائیویٹ پرمیشن مورخہ۔ 01.12.2022 31.12.2022 تک حاصل کریں گے جس کیلئے انہیں 500 روپے فی امیدوار ادا کرنا لازمی ہوگا۔

ساتھ ہی وسطانیہ ایولیوشن فارم مورخہ – 01.12.2022 سے 31.12.2022 تک بھرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جس کیلئے فی امیدوار 600 رو پنے آن لائن ہی ادا کئے جائیں گے۔ متعینہ تاریخ کے درمیان صدر مدرسین / گارجین حضرات اور طلبا و طالبات ایویلیوشن سے متعلق تمام کا روائی مکمل کر لیں۔ ڈاکٹر محمد نور اسلام ،کنٹرولر آف اکزامنیشن ، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجو کیشن بورڈ نے وسطانیہ معیار کے جملہ مدارس ملحقہ کو اطلاع دی ہے کہ اگر کسی طرح کی کوئی بھی دشواری پیش آتی ہے تو بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ویب سائٹ پر موجود ہدایات کا بغور مطالعہ کریں، ساتھ ہی تذکرہ موبائل ن نمبرات سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں ۔ 7903776117,8507651664۔ جو آئی ٹی سیکشن سے متعلقہ ہے۔ کسی بھی صورت میں آئی ٹی سیکشن کی ذمہ داری ہے کہ آپ حضرات کے تمام مسائل کا حل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button