POSTS

صحت اللہ کی عظیم نعمت، اس کی قدر ضروری: قاری شبیر احمد

سیو لائف ہیلتھ کیئر بھرواڑہ کی دعائیہ مجلس میں مفتی سلیم ناصری سمیت سرکردہ شخصیات کی شرکت

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو) سنگھواڑہ بلاک کے بھرواڑہ ۔جالے مین سڑک پر بھرواڑہ پٹرول پمپ کے پاس جمعہ کو سیو لائف ہیلتھ کیئر میں دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا۔نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مستفیض احمد اور منیجنگ ڈائریکٹر رضاء خان نے بتایا کہ نرسنگ ہوم کے افتتاح سے قبل دعائیہ مجلس ہوئی جس میں مدرسہ اسلامیہ شکرپوربھرواڑہ کے ناظم قاری شبیر احمد نے خصوصی دعا کروائی۔

اس موقع پر مولانا حسین احمد ناصری، پروفیسر نجم الثاقب آرزو، پروفیسر عامر نشاط، مفتی سلیم احمد ناصری، ڈاکٹر نادرہ ثمرین، ماسٹر حامد، ضیاءالحق ناصری، مولانا متین احمد، مولانا شمیم احمد پاکٹولہ، ماسٹر جاویدقیصر، مشتاق احمد، اظہارالحق، ڈاکٹر ذکراللہ، سیف اللہ خالد محمد زاہد، محمد سلمان بھرواڑہ، حافظ رضاءالحق، انجینئر خالد عرف گورے، صحافی محمد مصطفی ،محمد پرویز سمیت علاقہ کے کئی سرکردہ شخصیات موجود تھے۔اپنے خطاب میں قاری شبیر احمد نے کہا کہ صحت اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ، ایک امانت اور ذمہ داری بھی ہے۔ لہٰذا صحت کی قدر کرنا اور اس کی حفاظت کرنا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے بارے میں معمولی سی غفلت بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے آگے کہا کہ انسانی زندگی کا اصل جوہر اس کا شعور، عقل ، عقیدہ اور ایمان ہے اور اسی پر جسم کی صحت اور تندرستی کا مدار ہے۔

جس طرح دینی فرائض منصبی میں دنیا کے سارے امور بھی داخل ہیں اسی طرح اخلاقی تقاضے پورے کرنے کے لئے اچھی صحت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔جبکہ نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر ڈاکٹرمستفیض احمد نے کہا کہ انہوں نے کورونا کی لہر کے دوران دیہی علاقوں میں درپیش طبی مسائل کو کافی قریب سے دیکھا ہے۔اس لئے انہوں نے یہاں نرسنگ ہوم کے قیام کا فیصلہ لیا ہے جس کا باضابطہ افتتاح 20 جون کو ہوگا۔انہوں نے کہا یہاں جدیدترین طبی آلات کے ساتھ ہر طرح کے امراض کی سہولیات رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹرکی حیثیت سے ڈاکٹر نادرہ ثمرین کی خدمات لی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button