سی ٹیٹ CTET امتحان 2021 : 16-17 دسمبر کو ملتوی امتحان کا آفیشل نوٹیفکیشن جاری، یہاں دیکھیں ٹائم ٹیبل
نئی دہلی 10 /جنوری (قومی ترجمان) سی ٹیٹ کی 16 اور 17 دسمبر کو ملتوی ہونے والے سی ٹی ای ٹی امتحان اب 17 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔اس کا آفیشل نوٹیفکیشن آج یعنی 10 جنوری کو جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ CTET کا انعقاد 16 دسمبر سے کیا جا رہا ہے۔ اس بار یہ امتحان آن لائن لیا جا رہا ہے۔ ایڈمٹ کارڈ پر دی گئی تاریخ کے مطابق ہی امیدوار امتحان میں شامل ہونے جا رہے ہیں ۔خیال رہے کہ نیا ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا ۔
آج جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملتوی کیا گیا امتحان 17 اور 21 جنوری کو منعقد ہوں گے ۔
واضح رہے کہ کہ 16 دسمبر کو دوسرے شفٹ کا ملتوی امتحان اب 17 جنوری کو 30 : 9 صبح سے 30 : 12 بجے تک ہوگا وہیں 17 دسمبر کو پہلے شفٹ کا ملتوی امتحان 21 جنوری کو پہلے شفٹ میں 30 : 9 بجے سے 30 : 12 تک ہوگا جبکہ 17 دسمبر کو دوسرے شفٹ کا ملتوی امتحان 21 جنوری کو 30 : 2 بجے سے 00 : 5 شام تک منعقد ہوگا ۔