POSTS

سی ایچ انٹر اسکول ان دنوں اپنے بد حالی پر آنسو بہانے پر مجبور ہے:ایم ایل اے آلوک مہتا




سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے دلسنگھ سرائے شہر کا سب سے قدیم اسکول سی ایچ انٹر اسکول ان دنوں اپنے بد حالی پر آنسو بہانے پر مجبور ہے اس جڑجڑ اسکول کے عمارت کی تعمیر کا کام جلد از جلد حکومت کرائے مزکورہ باتیں آج نامہ نگاروں سے کرتے ہوئے اجیارپور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے آلوک کمار مہتا نے کہیں انہوں نے کہا کہ سی ایچ انٹر اسکول کی حالت جڑ جڑ ہو چکی ہے باوجود اسکول کے کلاس میں درس و تدریس کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ اس اسکول کی عمارت کے جڑ جڑ ہو جانے کا اعلان کرتے ہوئے درس و تدریس کے کاموں کو بند کرنے کی ہدایت بھی جاری کر چکی ہے باوجود عدم کلاس روم کے تقریباً 2 ہزار سے 3 ہزار طلباء وطالبات کا درجہ اسی جڑجڑ عمارت کے کلاس روم میں کیا جارہا ہے جو کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے سی ایچ انٹر اسکول کے علاوہ راشٹریہ ہائی اسکول دلسنگھ سرائے اشوک اسمارک ہائ اسکول سلطان پور گھٹہو سمیت درجنوں ایسے اسکول ہیں جو کافی جڑ جڑ ہیں باوجود وزیر اعلیٰ سے لیکر وزیر تعلیم تک کو اس ضمن میں خط کتابت کر کئی دفعہ آگاہ کرا دیا گیا ہے باوجود اسکول عمارت کی تعمیر نہیں ہونا بد قسمتی ہے وقت رہتے جڑ جڑ عمارت کی جگہ نئ عمارت کی تعمیر ہونا نہایت ہی ضروری ہے اسکے لئے میں متواتر کوشش کر رہا ہوں میرے کوشش سے ہی گرلس ہائی اسکول کے عمارت کے تعمیراتی کام کی منظوری ملی جسکا سنگ بنیاد بھی میں نے رکھا تھا لیکن رقم کی فراہمی نہیں ہونے کی وجہ سے عمارت کی تعمیر میں تاخیر ہو رہی ہے کئی دفعہ اسکے لئے بھی خط وکتابت میرے ذریعہ کی گئی باوجود عمارت کی رقم کی فراہمی حکومت کے ذریعہ نہیں کی جا رہی ہے جو کہ بد قسمتی کی بات ہے انہوں نے آگے کہا کہ اجیارپور اسمبلی حلقہ کے کئی ایکڑ زراعت کے لائق زمین پر آبی جمائو کی وجہ سے سینکڑوں کسانوں کا فصل پوری طرح برباد ہو چکا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آبی جمائو کی وجہ سے ہوئے فصل نقصان کا معاوضہ حکومت مقرر کرتے ہوئے کسانوں کو جلد از جلد معاوضہ کی رقم کی ادائیگی کرنے کا انتظام کرے دلسنگھ سرائے کے بسڑھیا چور میں آبی جمائو کی وجہ سے درجنوں کسانوں کی فصلوں کی بربادی ہو چکی ہے آبی جمائو کی وجہ سے کاشت بھی کیا جانا ممکن نہیں ہے آبی جمائو کی اہم وجہ آبی نکاسی کے مسائل ہیں جسکے لئے ڈی ایم کو آبی نکاسی کا نظم کرنے کے لئے مقامی لوگوں کے ذریعہ مکتوب بھی ارسال کیا گیا ہے میں بھی اپنے سطح سے ڈی ایم سے بات کر دلسنگھ سرائے کے بسڑھیا چور سے بلان ندی بائی پاس نالہ کی اڑھاہی کے لئے کوشش کیا ہوں حالانکہ انتظامیہ کے ذریعہ بلان ندی نالہ کی اڑھاہی کرائی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ دلسنگھ سرائے اور اجیارپور کا حلقہ کھیل اور فن کا ہب ہے یہاں کے کئی ہونہار لڑے اور لڑکیوں نے قومی سطح پر پرچم لہراکر حلقہ کا نام روشن کیا ہے وہیں فن کے شعبہ میں بھی فنکاروں نے اپنا لوہا منوایا ہے کھیل کی ترقی کو لیکر میں متواتر کوشش کر رہا ہوں میں نے اپنے فنڈ سے آر بی کالج کے انڈور اسٹیڈیم میں جدید ترین بیڈ منٹن کورٹ کی تعمیر کرایا ہے اسکے ساتھ ہی اوپن جم مشین بھی کالج کے احاطہ میں لگوایا ہوں آگے بھی کھیل اور فن کے شعبہ میں ترقی کو لیکر کوشش کر رہا ہوں موقع پر راجد کے ریاستی سکریٹری نند کشور مہتو بلاک صدر محمد جابر حسین اجیارپور بلاک صدر پرمود رائے میڈیا انچارج راج دیپک مہیندر رائے پونجئے کمار سنجیوں کمار وغیرہ تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button