سونو کے الزامات کے بعد دو اساتذہ کے خلاف کارروائی، نتیش کمار سے IAS بننے کی خواہش کو لیکر لگائی تھی مدد کی گہار

نالندہ : آخرکار سونو کمار کے گاؤں کے نیماکول پرائمری اسکول کے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہو گئی ہے۔ سونو کمار جنہوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے تعلیمی نظام اور شراب پر بے تکلف تبصرہ کیا تھا۔
آئی اے ایس بننے کے خواہش مند سونو کی شکایت کے بعد نیماکول اسکول کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جارہی تھی۔
جمعہ کو ڈی ای او کیشو پرساد نے اسکول کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے یہاں کا پورا نظام بدل دیا جائے گا۔ دو اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تیسری ٹیچر سویٹی کماری کو اسکول کی انچارج بنایا جائے گا۔
نگرانی ٹیم کے حکم پر ہیڈ ماسٹر کی تنخواہ پہلے ہی بند ہے۔ نگرانی ٹیم ٹیچر دیپک کمار کے سرٹیفکیٹ کی بھی بھی چانچ کرے گی۔
یہ بھی پڑھ سکتے ہیں
- بہار : اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی | 7 اپریل سے صبح کی شفٹ میں کلاسز
- چاند نظر آ گیا! 31 مارچ بروز سوموار کو عید الفطر منائی جائے گی
- عید الفطر: رحمت، شکر اور خوشیوں کا پیغام، تحریر: اسجد راہی اردو معلم
- پولیس اور جے ڈی یو لیڈران کا امارت شرعیہ پر منظم حملہ، ملی و سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصہ
- بہار بورڈ 10ویں کلاس کا نتائج جاری، ایک کلک میں چیک کریں

پرائیویٹ میں ساتویں کلاس میں داخلہ لینے کے لیے فارم بھرا تھا سونو، جو اپنے گاؤں نیماکول کے پرائمری اسکول میں پانچویں کا طالب علم تھا۔سونو کمار کا ہرناوت کے پرائیویٹ اسکول میں بھی داخلہ ہے۔
سونوکمار نیماکول میں ایک دوسرے سرکاری اسکول کے ساتھ ساتھ ہرناؤت کے ایک نجی اسکول میں پانچویں جماعت میں پڑھتا ہے جب کہ تیسرے پرائیویٹ اسکول میں پانچ کے بجائے ساتویں جماعت میں داخلہ لینے کے لیے فارم بھی بھرا تھا۔
تو وہیں ڈی ای او نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔










