اہم خبریںعجیب و غریب

ریلوے اسٹیشن پر ویڈیو بنانے والے نوجوان کی دردناک موت، جانیں تفصیلات

دیو بند، 29 مارچ (قومی ترجمان) دیوبند کے قریبی قصبہ ناگل کے ریلوے اسٹیشن پر ویڈیو بنانے والے ایک نوجوان کی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلاش پور کا باشندہ 14 سالہ اطہر ولد اسلم ناگل میں اپنے رشتہ دار کے یہاں شادی کی ایک تقریب میں شامل ہونے کے لئے آیا تھا گذشتہ شام وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ناگل ریلوے اسٹیشن پر گھومنے کی غرض سے پہنچ گیا ۔

تفریح کی غرض سے اطہر نے اپنے ساتھی کے ساتھ ریل لائن پر کھڑے ہو کر ویڈیو بنانی شروع کر دی ۔ چشم دید لو گوں کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے کے دوران اطہر کے کانوں میں ائیر فون لگا ہوا تھا کہ اس دوران سہارنپور کی جانب سے احمد آباد ایکسپریس ٹرین آگئی ۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرین کو آتا دیکھ کر اس کے ساتھی نے اطہر کوریل لائن سے ہٹنے کا اشارہ بھی کیا لیکن ائیر فون لگے ہونے کے باعث اسے کچھ سنائی نہیں دیا ۔جس وجہ سے وہ ٹرین کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی اس کی دردناک موت واقع ہو گئی ۔ اس حادثہ کی اطلاع جیسے ہی اطہر کے اہل خانہ کو ملی وہ حواس باختہ ہو گئے اور پورے گھر میں کہرام بر پا ہو گیا۔اسی درمیان پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر ضروری کار روائی انجام دی ۔

چشم دید لوگوں کے مطابق اس پلیٹ فارم پر بیٹھے مسافروں نے بھی تیز رفتاری کے ساتھ ٹرین کو آتاد یکھ کر اطہر کو مین لائن سے ہٹ جانے کیلئے آوازیں لگائیں لیکن کان میں ائیر فون لگے ہونے کیوجہ سے وہ کسی کی آواز نہیں سن سکا اور ٹرین کی زد میں آ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button