بہار

ریاست کے کالجوں میں ہوگی بڑے پیمانے پر بحالی، پرنسپلوں کی تقرری کی مدت ہوگی 5 سال : وزیر تعلیم وجئے کمار چودھری

پٹنہ (قومی ترجمان) تقریباً 22 سال بعد بہار کے تمام الحاق شدہ کالجوں میں تیسرے درجے کے ملازمین کی تقرری کی جائے گی ۔ ان ملازمین کی تقرری انڈر سروسز سلیکشن بورڈ سے کیا جائے گی ۔ اندازے کے مطابق کہ ایسے ملازمین کی آسامیاں تقریباً سات ہزار ہیں۔

الحاق شدہ کالجوں میں ملازمین کی تقرری کیلئے وائس چانسلرز اور رجسٹرار کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روسٹر کلیئر کریں اور خالی عہدوں کی تفصیل بلا تاخیر دستیاب کرائیں۔ نیز الحاق شدہ کالجوں میں پرنسپلوں کی تقرری بہار اسٹیٹ یونیورسٹی سروس کمیشن کی سفارش پر پانچ سال کیلئے ہوگی۔

اگر پانچ سال کی سروس تسلی بخش رہی تو انہیں مزید پانچ سال سروس میں توسیع دی جائے گی۔ وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور رجسٹراروں سے کہا ہے کہ وہ الحاق شدہ کالجوں میں تیسرے درجے کے ملازمین کی تقرری کیلئے روسٹر کو صاف کریں اور اسامیوں کو بلا تاخیر بھیج دیں۔

یہ بھی پڑھیں

مانا جا رہا ہے کہ بہار اسٹیٹ یونیورسٹی سروس کمیشن سے اسسٹنٹ پروفیسروں کی تقرری کا عمل مکمل ہونے کے بعد الحاق شدہ کالجوں کے لیے پرنسپل کی تقرری کا عمل شروع کیا جائے گا۔

بہار اسٹیٹ یونیورسٹی سروس کمیشن کے ذریعے ریاستی یونیورسٹیوں میں مختلف مضامین کے 46 سو اسسٹنٹ پروفیسروں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ یہ تقرریاں پٹنہ یونیورسٹی، پاٹلی پترا یونیورسٹی ، مگدھ یونیورسٹی ، ویر کنور سنگھ یونیورسٹی ، جئے پرکاش یونیورسٹی ، بی آر اے بہار یونیورسٹی ، للت نارائن متھیلا یونیورسٹی ، بی این منڈل یونیورسٹی ، پورنیہ یونیورسٹی ، مونگیر یونیورسٹی ، کامیشور سنگھ دربھنگہ سنسکرت یونیورسٹی اور مولانا مظہر الحق عربی ، فارسی یونیورسٹی میں ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھ سکتے

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button